ڈبل گیم کھیلنے والوں کو جانتے ہیں، افواج دوست نما دشمنوں کو شکست دے گی: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز

راولپنڈی :(دنیا نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ڈبل گیم کھیلنیوالوں کو اچھی طرح جانتے ہیں، ہماری افواج دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرنے بلوچستان کا دورہ کیا ہے، دورے کے دوران آرمی چیف کوبلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پرجامع بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بلوچستان دورے کے موقع پرسینئرسکیورٹی اورانٹیلی جنس حکام بھی شریک تھے، آرمی چیف نے کمبائڈ ملٹری ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اورجوانوں کی لازوال بہادری پر تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ہم ڈبل گیم کھیلنیوالوں کواچھی طرح جانتے ہیں، دوست نما دشمنوں کوہرحال میں شکست ہوگی، مادروطن کے لیے ہرقیمت چکانے کے لیے تیار ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہم تمہارا تعاقب کرتیرہیں گے، جب بھی ضرورت پڑی تمہارا تعاقب کریں گے، بیرونی آقاں کے سہولت کاروں کواچھی طرح جانتے ہیں۔جنرل سیدعاصم منیر کا کہنا کہ ان لوگوں دہرے معیار میں مہارت حاصل کی ہوئی ہے، یہ شاہ سے کہتے ہیں تیرا گھر لوٹا اور چور سے کہتے ہیں چوری کر، ہماری افواج ان دوست نما دشمنوں کوشکست سے دوچارکرے گی۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف نے کہا کہ انشا اللہ! وطن دشمن عناصرکاتعاقب کرکے نشانہ بنائیں گے، بلوچستان کیعوام کے فلاح وبہبود اورسکیورٹی اولین ترجیح ہے۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کیمطابق بلوچستان دورے کے دوران آرمی چیف نے فوج، ایف سی اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کے عزم کوسراہا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: دوست نما دشمنوں کو آرمی چیف نے جانتے ہیں ڈبل گیم نے کہا

پڑھیں:

پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف

KHARIAN:

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا۔ پاکستان آرمی کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ (PATS) مقابلے جو14  سے 18 اپریل تک کھاریاں گیریژن میں ہوئے کی اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا موثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔

مشق کا مقصد فورم کے شرکاء کی طرف سے جدید خیالات ،تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا تھا ۔مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے۔

جبکہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

آخرمیں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے نوازا، بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے: وزیراعظم
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • پاک فوج کردار،مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے ،آرمی چیف
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج نے مہارت اور اعلیٰ اوصاف ثابت کئے: آرمی چیف
  • بلوچستان میں دہشتگردوں کی سرکوبی، آرمی چیف نے دل سے    بات کی: سرفرار بگٹی
  • پاک فوج کردار، حوصلہ اور مہارت جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، آرمی چیف
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟
  • پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یکطرفہ یوکرین جنگ بندی کا اعلان