کانگو میں شدید لڑائی کے نتیجے میں 700 افراد کی ہلاکت، سیکڑوں زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
گوما: جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔
روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ 700 افراد ہلاک اور2,800 افراد زخمی ہوئے ہیں جو عالمی ادارے صحت کی سہولیات میں زیرعلاج ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی