لمبے بال، پھٹے اور میلے کپڑوں میں ملبوس شخص کو ممبئی کی سڑکوں پر عجیب و غریب حرکتیں کرتا دیکھ کر شہری پریشان ہوگئے تاہم وہ نہیں جانتے تھے کہ یہ شخص کون ہے۔

جی ہاں یہ ہیں مسٹر پرفیکٹ، بالی ووڈ کے عامر خان جو حلیہ بدل کر سڑک پر آئے اور لوگوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک رہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لوگ اُن سے ملاقات کرنے یا تصاویر بنوانے کے بجائے حلیے کی وجہ سے دور بھاگتے رہے۔

https://www.

facebook.com/reel/937922258525908?rdid=wWE6tUaM325LKGch&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1Kpr33zK5b%2F

عامر خان کو بکھرے لمبے بالوں، گھنی داڑھی، اور چیتھڑوں سے بنے بھورے لباس میں ایک ہاتھ گاڑی دھکیلتے ہوئے دیکھا گیا، اور وہ اس قدر فطری انداز میں بھیڑ میں شامل ہو گئے کہ بیشتر لوگ ان کو پہچان نہ سکے۔

https://www.facebook.com/reel/1377580940263109

اس سے قبل عامر خان کی حلیہ بنوانے کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ اگرچہ اس روپ کے پیچھے کی اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہوئی، لیکن یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مداحوں میں چہ مگوئیوں کا باعث بن گئی ہے اور سب یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آخر کس پروجیکٹ کے لیے یہ روپ دھارے ہوئے تھے؟

 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • فلم ’جوش‘ میں کاجول اور عامر خان نے شاہ رخ کیساتھ کام کرنے سے کیوں منع کردیا تھا؟
  • اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کی طالبہ کا قتل،ہوشربا انکشافات،قاتل بارے اہم معلومات منظر عام پر آگئیں
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • ملزم ارمغان کی ایم فور رائفل سے پولیس پر فائرنگ کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
  • 5 فلموں سے 2200 کروڑ بھارتی روپے کمانے والے اداکار کون ہیں؟
  • سوشل میڈیا سے خوفزدہ لوگ اپنے غصے کو ٹھنڈا کریں، عارف علوی کا مشورہ
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار