وفاقی حکومت کا سال مکمل، وزیر اعظم نے کارکردگی رپورٹ مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پروزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔
سی ایم ہاؤس ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کر دیا گیا۔
مراسلہ میں گزشتہ 1 سال میں ہونے والے ریفارمز پرعمل درآمد رپورٹ طلب کر لی، ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں گئیں جبکہ وزارتوں اور اداروں کی طرف سے 12 ماہ میں اصلاحات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مراسلہ میں یہ بھی کہا ہے کہ محکمے اور وزارتیں پالیسی میں تبدیلی، ڈھانچہ جاتی ایڈجسٹمنٹ، گورننس میں اضافہ پر بریف کریں، سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی جواب دینا پڑے گا۔
خیال رہے وفاقی حکومت اس سال 1 لاکھ 50 ہزار خالی سیٹوں کو ختم کر دے گی جبکہ سرکاری محکموں میں ڈیلی ویجز کی سیٹیں بھی ختم کر دی جائیں گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
اتوار کو جڑانوالہ میں کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زراعت کو نصاب میں شامل ہونا چاہیے، چین نے پروگریسو فارمنگ کے ذریعے انقلاب برپا کیا ہے اور وزیر اعظم نے اس معاملے میں چین سے خصوصی تعاون کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ زراعت کی جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی کے لئے ہمارے ایک ہزار زرعی گریجویٹس تربیت کے لیےچین جا رہے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ زیادہ پیداوار کے لیے بیج اچھا ہونا بھی ضروری ہے، وزیراعظم سیڈز ڈویلپمنٹ کے لیے پُرعزم ہیں، اجناس کا یہ بحران عارضی ہے اور جلد اس پر قابو پالیں گے ، سپورٹنگ پرائس ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات عارضی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے کسانوں کو 15 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، کسانوں کو سستی کھاد کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور حکومت گندم کاشت کرنے والے زمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت بجلی کی قیمت میں مزید ریلیف دے گی اور آنے والے دنوں میں بجلی کی قیمت میں مزید سات سے آٹھ روپے فی یونٹ کمی ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کھاد کی قیمتیں کم کرنے کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔
آج بروز پیر بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان