کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت خواہ کتنی ہی رکاوٹیں ڈالے، اختیارات اور وسائل نہ دے،ہم اپنے 9ٹاؤنز میں عوامی خدمت اور تعمیر وترقی کا سفر جاری رکھیں گے، پارکوں و کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، اوپن ائیر جم کے پروجیکٹ پر کام جاری رکھیں گے۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین محدود وسائل اور اختیارات کے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعم الرحمن کے وژن اور وعدے کے مطابق اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے،پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اٹھارہویں ترمیم کے بعد وسائل پر سانپ بن کر بیٹھی ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق آئین کے آرٹیکل 14-A کے تحت اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے پر تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے تحت نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا کے نمائندوں اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش کے افتتاح کررہے ہیں

اس موقع پر ٹاؤن چیئر مین عاطف علی خان، وائس ٹاؤن چیئر مین ضیا جامعی و دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ نظام مت کے فرائض عرفان معطر نے انجام دیے،محکمہ باغات کے ڈائریکٹر نے منعم ظفر خان کو پھولوں کا ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری،جماعت اسلامی کے ذمہ داران عرفان حسن خان، یوسی چیئر مینز، کونسلرز اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ ایم کیو ایم عرصہ دراز سے شہر پر قابض رہی اس نے کھیل کے میدانوں اور پارکوں پر قبضہ کیا، چائنا کٹنگ کی اور عوام کو دھوکا دیا۔ آج بھی وفاق میں حکومت کا حصہ ہے اور سندھ میں فرینڈلی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے۔ کراچی کے عوام عوام ایم کیو ایم کو مسترد کر چکے ہیں، فارم 47کے ذریعے اسے زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔

منعم ظفر خان شرکا کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں نرسری و پھولوں کی نمائش دیکھ رہے ہیں

ان کا کہنا تھاکہ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے جس نے 13 سال سے قبضہ شدہ جگہ کا قبضہ ختم کروا کے نرسری کی صورت میں آباد کیا۔ اس نرسری میں لگنے والے پھولوں سے علاقے میں خوشبو پھیلے گی اور دیگر پارکوں میں بھی پھول لگائے جائیں گے۔ عاطف علی خان نے کہا کہ ہم حلف اٹھانے کے فوراً بعد سے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے مسائل حل کرنے میں مصروف ہیں۔ بلاک ایل کی اس نرسری میں جانوروں کا باڑہ اور گٹکا فیکٹری قائم تھی۔ ہم نے اہل محلہ کے لیے ایک بار پھر سے اس جگہ کو آباد کیا اور نرسری بنائی۔ ہم بیک وقت بہت سے پروجیکٹ میں کام کررہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کام کرنے میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ اس کے باوجود کام کررہے ہیں اور عوام کے مسائل حل کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ضیاء جامعی نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل کی نرسری 06 ایکڑ کی زمین پر مشتمل ہے، گزشتہ 13 سال سے نرسری پر قبضہ کیا گیا تھا جسے ٹاؤن کی کوششوں سے ختم کروایا گیا،نرسری میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے ہیں۔ اسی نرسری سے دیگر پارکوں میں پودے لگائے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کی جماعت اسلامی نے کہا

پڑھیں:

3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر بخاری

فائل فوٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل اور سزا سے آئندہ فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہا کہ ماضی میں عام شہریوں کے بھی ملٹری ٹرائل ہوئے ہیں، ملکی مفاد کے خلاف اقدامات، سازش اور اداروں میں تقسیم پر سویلین کا کورٹ مارشل ہوسکتا ہے۔

جنرل فیض کی سزا سے سیاست پر اچھا اثر پڑے گا: فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اڈیالہ سے صوبہ چلایا جارہا ہے، سیکریٹریٹ اڈیالہ منتقل ہوگیا ہے۔ سیکریٹری پریشان ہیں کہ کس کی بات مانیں اور کس کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری سیاسی قیادت کسی پارٹی پر پابندی کی حمایت نہیں کرسکتی لیکن آئین کی خلاف ورزی پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے، بدترین حالات میں نصرت بھٹو اور شہید بےنظیر نے جمہوریت کی خاطر مخالفین کو بھی یکجا کیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ عارضی ریلیف ڈائیلاگ کی کوئی اہمیت ہے اور نہ ہی ایسے ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے ذریعے بداعتمادی کی فضا پیدا کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو اگلے انتخابات کے بعد وزیراعظم بنیں گے، ہم انتظار کریں گے: گورنر پنجاب
  • صدرِ مملکت کی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایات کردیں
  • این اے 251، نون لیگ اور پشتونخوا میپ ایک صف پر، جے یو آئی کے امیدوار کی حمایت
  • پی پی نے بھارتی فلم کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا
  • این اے 251 ری پولنگ، اے این پی کا پشتونخوا نیپ کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
  • 3 اسٹار جنرل کے کورٹ مارشل سے فوجی اور سول افسران محتاط ہوں گے: نیئر بخاری
  • امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نارتھ کراچی بابا موڑ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے عثمان پبلک اسکول سسٹم فرسٹ ایئر کے طالب علم عابد رئیس کے والد سے ملاقات اور دعائے مغفرت کررہے ہیں
  • پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
  • پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کر رہے ہیں، بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو کا لاہور میں چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ