کراچی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کی پہلی پرواز سعودی عرب سے کراچی پہنچ گئی، فلائی ادیل ایف 3166 صبح 8 بجکر چار منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ فلائی ادیل کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر واٹر سلوٹ دیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے سعودی عرب کی ایک اور ائیرلائن کو پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی اجازت دی تھی۔

سی اے اے نے ’’ فلائی ادیل ‘‘ کو پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی درخواست پر اجازت دے دی ہے۔

فلائی ادیل کو پاکستان کے لئے ہفتہ وار 11 فلائٹس کا سلاٹ سول ایوی ایشن نے منظور کیا ہے اور ائیرلائن جلد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن شروع کر دے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ ڈی جی سی اے اے نے فلائی ادیل کو پاکستان کے لیےفضائی آپریشن کی اجازت دی۔
مزیدپڑھیں:گھر خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاکستان کے لیے کو پاکستان کے سی اے اے

پڑھیں:

کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات

 

کراچی اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے، درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
  • کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان 
  • پاکستان کی ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
  • سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز 
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی