لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے9 مئی کے جلائو گھیرائو کے تین مقدمات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18 فروری تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگری عدالت کے جج منظر علی گل نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، ہفتہ کو سماعت پر عبوری ضمانتوں کی معیاد ختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری لگائی ۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں، ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔ جس پر عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ میں خود جے آئی ٹی میں گیا تھا، مگر اپنا موقف پیش نہ کر پایا ۔ عدالت نے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں18 فروری تک توسیع کر دی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں عدالت نے

پڑھیں:

سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو

ام رباب چانڈیو—

ضلع دادو سے تعلق رکھنے والی ام رباب چانڈیو نے کہا ہے کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، جس سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

دوران سماعت ایم پی اے سردار احمد چانڈیو، ایم پی اے برہان چانڈیو اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزمان کے وکیل کے حتمی دلائل مکمل نہ ہونے پر سماعت 9 گھنٹے بعد ملتوی کر دی گئی۔

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ام رباب چانڈیو نے کہا کہ تہرے قتل کا کیس صرف میرے گھر کا مسئلہ نہیں، میری جدوجہد ہر مظلوم کے انصاف کی جنگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا، ہزاروں لوگ متاثر ہیں، عدالتی تاخیر کی وجہ سے لوگ کیسز نہیں لڑتے، ظلم کے خلاف سر پر کفن باندھ کر کھڑی ہوں عدالت انصاف کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں  نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • نو مئی کیسز، عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی
  • طیفی بٹ کے بہنوئی کے قتل میں نامزد ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • 9 مئی کیسز: عمران خان کی اڈیالہ جیل روبکار سے حاضری لگائی گئی
  •  مردہ شہری کے شناختی کارڈ بحال کرنے کی کیس کی سماعت
  • سندھ میں سرداری نظام ناسور بن چکا: ام رباب چانڈیو
  • 26 نومبر احتجاج کیس، علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری
  • کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر جتنی کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار
  • اسلام آباد سیشن  عدالت سے   2 کیسز میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ جاری
  • سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ مقدمات سے متعلق نئی پالیسی تشکیل دیدی