بحرین میں 6ماہ کے لیے جھینگوں کے شکار پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بحرین میں جھینگے کے شکار اور فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ خبررساں اداروں کے مطابق پابندی 6 ماہ کے لیے لگائی گئی ہے جو یکم فروری سے 31 جولائی تک ہوگی۔ سپریم کونسل برائے ماحولیات کے میرین ویلتھ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق پابندی کا مقصد جھینگوں کے ذخیرے کو محفوظ رکھنا اور بحرین کے سمندری وسائل کی حفاظت کرنا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس پابندی کا اطلاق متعین علاقوں میں جھینگے پکڑنے کے تمام طریقوں پر ہوگا،جب کہ اس مدت کے دوران مارکیٹوں میں جھینگے کی تجارت پر بھی پابندی ہوگی۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
چشتیاں: زائرین کی بس حادثے کا شکار، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق 9 زخمی
چشتیاں(نیوز ڈیسک)چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئےاور 9 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چشتیاں ڈاہرانوالہ میں زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ڈاہرانوالہ، ہارون آباد اور فورٹ عباس سے تھا۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر