پشاور:

وزیراعلیٰ کے پی نے صوبے میں کرپشن کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے سخت ترین اقدامات کا آغاز کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق، کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، مشیر وزیراعلی برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی نے اینٹی کرپشن مہم کی کمان سنبھال لی۔

کے پی حکومت کی جانب سے نئے اینٹی کرپشن ایکٹ کی منظوری کے بعد ہرکرپٹ شخص کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، چوروں، لٹیروں اور بدعنوان مافیا کے خلاف بلا تفریق احتساب کا آغاز کیا جائے گا۔

کے پی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر پختونخوا میں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں:

کنوکشن ریٹ میں زبردست اضافہ کرکے موجودہ 2 کے بجائے 70 سے 80 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لیے براہ راست 50 کروڑ اور بالواسطہ 5 ارب روپے کی ریکوری کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

شفاف احتساب کے لیے سیاسی مداخلت سے پاک اور غیر جانب دار اینٹی کرپشن فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

آزاد پراسیکیوشن سسٹم کے تحت اعلیٰ تعلیم یافتہ پراسیکیوٹرز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی، جو خصوصی تربیت حاصل کریں گے۔

بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی ہوگی، ناجائز دولت چھپانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

جھوٹی شکایات پر سخت سزا ہوگی، غلط الزامات لگانے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔

محکموں کو جواب دہ بنایا جائے گا، مقررہ وقت میں معلومات فراہم نہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کرپشن کی نشاندہی کرنے پر انعامات دیے جائیں گے، عوام کو کرپشن کے خلاف کھڑا کرنے کے لیے انعامی اسکیم متعارف کرائی جائے گی۔

عدالتی نظام میں بہتری لائی جائے گی، کرپشن کیسز کا فوری فیصلہ ہوگا، تاخیری حربے نہیں چلیں گے۔

ریونیو ریکوری سسٹم کی مضبوطی کے لیے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف اور IMF کی شرائط کے مطابق مالیاتی نگرانی لازمی ہوگی، مشکوک لین دین پر فوری ایکشن لیا جائے گا۔

کے پی حکومت کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرپشن کا خاتمہ کو اولین ترجیح بناکر تمام چوروں، لٹیروں اور قومی دولت پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی، وزیر اعلی علی امین خان گنڈاپور نے عمران خان کے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا کو کرپشن سے مکمل پاک کرنے کا عہد کیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن کے مطابق کے خلاف جائے گا جائے گی کے لیے

پڑھیں:

سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات

پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ) سپیکر خیبر پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی کیخلاف بدعنوانی کے الزامات پر پی ٹی آئی کی احتساب کمیٹی کے 2 ارکان کے فیصلے میں اختلاف پیدا ہوگیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قاضی انور نے بابر سلیم سواتی کو کلیئر قرار دے دیا تو مصدق عباسی نے قصور وار قرار دیا۔ اختلاف کے باعث تیسرے ممبر شاہ فرمان کو فیصلہ کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ احتساب کمیٹی کے ممبر قاضی انور کی 7 صفحات پر مشتمل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے تیسرے رکن شاہ فرمان سپیکر سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ سینئر پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی پر غیر قانونی بھرتیوں، ترقیاتی کاموں میں بدعنوانی کے الزامات لگائے تھے۔ دوسری جانب رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی انٹرنل اکائونٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن نے بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو بھیج دی۔ کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا کہ مجھے علم ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے علاوہ کسی کو رپورٹ بھیجنا کمیٹی کے ایس او پیز میں نہیں۔ سلمان اکرم راجا نے رپورٹ مانگی اس لیے انہیں بھیج دی ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان اکرم راجا کو رپورٹ بھیج کر قاضی انور نے کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔ کمیٹی کے دیگر 2 ارکان نے سلمان اکرم کو رپورٹ بھیجنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی اندرونی احتساب کمیٹی نے سپیکر بابر سلیم سواتی کو اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام سے بری قرار دیدیا۔  کمیٹی کے ممبر ممتاز قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سپیکر صوبائی اسمبلی پر الزامات سابق سینیٹر اعظم سواتی نے عائد کیے جنہیں وہ ثابت کر پائے نہ ہی کوئی ثبوت کمیٹی کو فراہم کیے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی پر جن بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا وہ یا تو ان کے دور سے پہلے ہوئیں یا پھر قواعد کے مطابق ہوئیں۔ بابر سلیم سواتی کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اہلیہ سے وفاداری کی سزا دی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • منگنی کا سوٹ وقت پر تیار نا کرنے پر شہری دوکاندار کے خلاف عدالت پہنچ گیا
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • سپیکر خیبر پی کے کرپشن الزامات سے بری کمیٹی میں اختلافات
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • وقف قانون کے خلاف لڑائی میں جیت ہماری ہوگی، ملکارجن کھرگے
  • کرپشن تحقیقات : سپیکر کے پی کو کلین چٹ مل گئی
  • خیبرپختوںخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر پختونخوا