جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان عدالت میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان عدالت میں پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز
راولپنڈی: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی جب کہ دوران سماعت استغاثہ کے 2 گواہوں کےبیانات ریکارڈ کیے گئے۔
دوران سماعت کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ بطور گواہ پیش ہوئے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے اس موقع پر جی ایچ کیو حملے کی تصاویر جبکہ ایس ڈی او اویس شاہ کی جانب سے توڑ پھوڑ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔
نقصانات کی تخمینہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ میں 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس میں شواہد کے مواد پر مبنی 13 یو ایس بیز عدالت میں جمع کرادی گئیں جس پر عدالات نے کہا کہ وکلا صفائی یو ایس بیز کی کاپیاں حاصل کرسکتے ہیں۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کرکے عدالت میں پیش کی جائیں۔ اس کے بعد مقدمے کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جی ایچ کیو حملہ کیس میں عدالت میں پیش
پڑھیں:
عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
لاہور:عمران خان کی 9 مئی سے متعلق مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 کیسز میں ضمانت کی درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2 رکنی بینچ 23 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ۔
واضح رہے کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث عدالت نے گزشتہ سماعت پر کارروائی ملتوی کردی تھی ۔
عمران خان کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی والے دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا۔ لاہور ہائیکورٹ 8 مقدمات میں ضمانت منظور کر کے رہائی کا حکم دے۔