حکمران ہوش کے ناخن لیں،لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں:عمرایوب
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں،لوگوں کو ڈنڈے اور گولی کے زور پر نہ دبائیں۔
لاہورعدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے متنازع پیکا ایکٹ اور ڈیجیٹل نیشن بل کیلئے ووٹ دیا،ایسے متنازع قوانین پاس کرنے پر اس کو شرم آنی چاہیے، ہم نے سینیٹ اورقومی اسمبلی میں دونوں بلوں کی بھرپور مخالفت کی،یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر ہے، بلوچستان میں حالات خراب ہیں، ملک کے معاشی حالات ٹھیک نہیں، سرمایہ کاری کیسے آئے گی، اسلام آباد میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں، لوگوں کو گولی اور ڈنڈے کے زور پر نہ دبائیں، ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔
عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کا مقابلہ نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی کارکنان پر چڑھ دوڑتی ہے،بانی پی ٹی آئی سے ہماری میٹنگ بھی نہیں کرائی جا سکی۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
قبل ازیں انسداد دہشتگری عدالت میں عمر ایوب کے خلاف 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب نے عدالت پیش ہو کر حاضری مکمل کرائی۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے؟ جس پر پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نہیں ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں، عدالت نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما سے تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔
بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 18 فروری تک توسیع کر دی۔
عام تعطیل کا اعلان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
رنویر الہ آبادیا کیس کی تحقیقات مکمل، پاسپورٹ واپسی کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
بھارتی سپریم کورٹ نے یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ آبادیا المعروف "بیئر بائسیپس" کے خلاف جاری تحقیقات کے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر سماعت 28 اپریل کو کی جائے گی۔
رنویر الہ آبادیا پر ان کے یوٹیوب شو "انڈیا از گاٹ لیٹنٹ" میں والدین اور جنسی موضوعات سے متعلق نازیبا تبصروں کے باعث متعدد ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان کیسز کے بعد 18 فروری کو سپریم کورٹ نے انہیں گرفتاری سے عبوری تحفظ دیا اور ان کا پاسپورٹ تھانے سائبر پولیس کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
جسٹس سریاکانت اور جسٹس این کوتیسور سنگھ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے واضح کیا ہے کہ چونکہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، اس لیے اب عدالت رنویر کی درخواست پر باقاعدہ غور کرے گی۔
یاد رہے کہ 3 مارچ کو عدالت نے رنویر کو ان کا پوڈکاسٹ "دی رنویر شو" دوبارہ شروع کرنے کی مشروط اجازت دی تھی اس شرط کے ساتھ کہ وہ اخلاقیات اور شائستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے ایسا مواد تخلیق کریں جو ہر عمر کے ناظرین کے لیے موزوں ہو۔
رنویر الہ آبادیا کے علاوہ اس کیس میں کامیڈین سمیہ رائنا، آشش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا کے نام بھی شامل ہیں، جن پر اسی شو سے متعلق مواد کے باعث قانونی کارروائی جاری ہے۔