مراکش کشتی حادثے کے زندہ بچنے والے 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 7 پاکستانی رات واپس گھروں کو پہنچ گئے۔
یہ بات ایف آئی اے کے ترجمان نے بتائی ہے جن کا کہنا ہے کہ ان پاکستانیوں کو مراکش بھجوانے والے انسانی اسمگلرز کی بھی شناخت ہو گئی ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے ان انسانی اسمگلر ز کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، واپس آنے والوں میں 3 افراد گجرات اور ایک منڈی بہاءالدین کا رہائشی ہے۔
تحقیقات کی زد میں آنے والے 6 اہلکار کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر تعینات 6 اہلکاروں کے خلاف بھی تحقیقات شروع کی گئی ہیں، ترکیہ اور لیبیا کے بعد ماریطانیہ انسانی اسمگلنگ کا تیسرا اور نیا روٹ ہے۔
واپس پہنچنے والوں میں حافظ آباد، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کا بھی ایک ایک نوجوان شامل ہے۔
منڈی بہاءالدین کے شعیب ظفر کو عثمان نامی ایجنٹ نے مراکش بھجوایا تھا، گجرات کے مدثر حسین کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر علی رضا ملوث ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گجرات ہی کے عزیر اور عمران اقبال کو بھجوانے میں انسانی اسمگلر فادی گجر ملوث ہے، جبکہ حافظ آباد کے آصف کو بھجوانے میں لاہور کا رہائشی انسانی اسمگلر عثمان ملوث ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انسانی اسمگلر ایف ا ئی اے
پڑھیں:
عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ؛ سردار ایاز صادق
سٹی 42 : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حادثے کے نتیجے میں بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 5 عمرہ زائرین کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سردار ایاز صادق نے جاں بحق عمرہ زائرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، کہا کہ عمرہ زائرین کے حادثے کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا، حادثے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ اور غم میں برابر کا شریک ہوں ۔
آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جان بحق
اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حادثے میں جاں بحق زائرین کے اہلخانہ اور زخمی ہونے والے زائرین سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق عمرہ زائرین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا۔