UrduPoint:
2025-04-22@14:28:12 GMT

ایف بی آر نے اساتذہ وریسرچرز سے 100فیصد انکم ٹیکس مانگ لیا

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ایف بی آر نے اساتذہ وریسرچرز سے 100فیصد انکم ٹیکس مانگ لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)ایف بی آر نے اساتذہ اور ریسرچرز کو 100فیصد انکم ٹیکس ادا کرنے کے نوٹس بھیجنا شروع کر دئیے، دوسری جانب حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے ٹیچرز اور ریسرچرز کیلئے انکم ٹیکس میں 25فیصد چھوٹ دینے کی اجازت بھی مانگی گئی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر نے 2سال کی طویل خاموشی کے بعد ٹیچرز اور ریسرچرز کو انکم ٹیکس نوٹس بھیجنا شروع کر دیے ہیں جن میں 100فیصد انکم ٹیکس چارج کیا گیا ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹسز میں جولائی 2022سے انکم ٹیکس ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے 14جنوری کو نسٹ کے پرنسپل آفیسر کو دھمکی آمیز نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 25فیصد ٹیکس چھوٹ سے متعلق آپ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ حکومت نے فنانس ایکٹ 2022کے تحت یہ چھوٹ واپس لے لی ہے، جس کا اطلاق جولائی 2022سے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا، نسٹ کو اپنے اساتذہ اور ریسرچر سے مکمل ٹیکس وصول کرکے جمع کرانا ہوگا، عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 161کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ایف بی آر کو ہدایت کی تھی کہ وہ ٹیکس میں چھوٹ کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھائے جس کے بعد ایف بی آر کی جانب سے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا گیا، جس پر آئی ایم ایف نے ٹیکس چھوٹ بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ امید ہے کہ وزیرخزانہ قومی اسمبلی سے ٹیکس لاز ترمیمی بل کی منظوری کے موقع پر چھوٹ بحالی کا اعلان کر سکتے ہیں، ادھر فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے بھی ایف بی آر کی جانب سے ریسرچرز اور اساتذہ کیلئے 25فیصد ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر جولائی تا جنوری کے دوران ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے اور رواں مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ایف بی آر کو 470 ارب روپے کے ٹیکس خسارے کا سامنا ہے جبکہ جنوری میں ٹیکس خسارہ 86ارب روپے رہا ہے جس کے نتیجے میں ایف بی آر کو اساتذہ اور ریسرچرز سے ٹیکس وصولی یاد آگئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے ٹیچرز اور ریسرچرز کو انکم ٹیکس میں 25فیصد چھوٹ دی تھی لیکن ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ چھوٹ جولائی 2022 سے واپس لے لی گئی ہے، حکام کے مطابق ایف بی آر کو یہ چھوٹ واپس لیے جانے کا علم تاخیر سے 2024 میں ہوا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایف بی ا ر کی جانب سے ایف بی ا ر کو اور ریسرچرز ا ئی ایم ایف انکم ٹیکس گیا ہے

پڑھیں:

خان اکیڈمی اور کیئر فاؤنڈیشن کی شراکت، بذریعہ خانمیگو اساتذہ کی رہنمائی کا نیا قدم

— جنگ فوٹو

خان اکیڈمی پاکستان نے کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے مل کر خانمیگو کا پائلٹ پروگرام شروع کریں گے۔

یہ پروگرام پاکستان میں موجود کیئر فاؤنڈیشن کے اسکولوں میں اساتذہ کو جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا تاکہ تدریس کا معیار بہتر بنایا جا سکے۔

کیئر فاؤنڈیشن گزشتہ 30 سالوں سے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور اس وقت ملک بھر میں 1100 اسکولوں کو سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ اس شراکت کے ذریعے اساتذہ کو خانمیگو اے آئی جیسے جدید ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جو ناصرف سبق کی منصوبہ بندی میں مدد دیں گے بلکہ بچوں کی دلچسپی اور سیکھنے کے عمل کو بھی بہتر بنائیں گے۔

خان اکیڈمی اور اخوت کا اشتراک، خانمیگو اے آئی اسسٹنٹ اسکولوں میں متعارف کروایا جائے گا

یہ معاہدہ اخوت کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب اور خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن کے درمیان طے پایا۔

بانی و چیئرپرسن کیئر فاؤنڈیشن مسز سیما عزیز کا کہنا ہے کہ یہ شراکت ہماری اُس سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ ہر بچے کو معیاری تعلیم تک برابر رسائی حاصل ہونی چاہیے، خانمیگو جیسے اے آئی ٹولز کے ذریعے ہمارے اساتذہ مزید مؤثر انداز میں پڑھا سکیں گے اور بہتر نتائج لا سکیں گے۔

خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ کیئر فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کر پاکستان میں خانمیگو کا پائلٹ سسٹم متعارف کروا رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ یہ ٹول ہمارے اساتذہ کی روزمرہ تدریس میں مدد دے گا اور نئی نسل کے سیکھنے کے سفر کو بہتر بنائے گا۔

یہ پائلٹ پروگرام پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں اے آئی کے مثبت استعمال کی جانب ایک اہم قدم ہے، اگر کامیاب رہا تو یہ شراکت ملک بھر کے اسکولوں میں ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی راہ ہموار کرے گی، جس سے سیکھنے اور سیکھانے کا معیار بہتر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون ٹیچر کی میچ کے دوران پیپرچیک کرنے کی ویڈیو وائرل
  • اضافی چھٹیاں کرنے والے اساتذہ کیلئے بری خبر
  • سندھ حکومت کا محکمہ تعلیم میں 90 ہزار اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ
  • امریکہ کی جانب سے یکطرفہ غنڈہ گردی کی عالمی قیمت
  • شیخ رشید کی بریت کی اپیل، پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • خان اکیڈمی اور کیئر فاؤنڈیشن کی شراکت، بذریعہ خانمیگو اساتذہ کی رہنمائی کا نیا قدم
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں کیا ہورہا ہے؟