آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کا پاکستان میں دوسرا سفر آج سے شروع ہوگا۔ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کا پاکستان ٹور آج سے شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس سے شروع ہوگا ، اس سفر میں ٹرافی کو 14 دنوں میں پاکستان کے دس مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ٹرافی کا عالمی سفر پاکستان میں 16 نومبر کو شروع ہوا تھا جس کے بعد ٹرافی کو 26 نومبر سے 26 جنوری تک شریک دیگر سات ممالک میں لے جایا گیا تھا، اس دوسرے مرحلے میں شیخوپورہ کے علاوہ ٹرافی کو بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ لے جایا جائے گا۔ ٹرافی8فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ کے دوران نئے اپ گریڈڈ قذافی سٹیڈیم لاہور میں بھی نظر آئے گی، ان14دنوں کے دوران جن اہم مقامات پر ٹرافی کو لے جایا جائے گا ان میں ملتان کا قلعہ، بہاولپور کا نور محل، پشاور کا ارباب نیاز سٹیڈیم، کراچی کا نیشنل بینک سٹیڈیم، حیدرآباد کا نیاز سٹیڈیم اور فیصل آباد کا اقبال سٹیڈیم شامل ہیں۔ یہ ٹرافی ٹور14فروری کو کراچی میں اختتام پذیر ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو ہونا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ پاسپورٹس نے آن لائن تصدیق کا نیا نظام شروع کر دیا جس کے ذریعے آن لائن پاسپورٹ درخواست گزاروں کے فنگر پرنٹس کی تصدیق کا تکنیکی مسئلہ حل کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاسپورٹ درخواست گزار نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ سے بآسانی فنگر پرنٹس کی تصدیق کر سکیں گے۔فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل پر چہرے کی تصدیق کی آپشن بھی میسر ہوگی۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے آن لائن فنگر پرنٹس کی تصدیق میں مسائل کی شکایات تھیں، سہولت سے اوورسیز پاکستانیز اور سینئر سیٹیزن خصوصی طور پر مستفید ہو سکیں گے۔
پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
ڈی جی پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی آسانی کے لئے ہر ممکن اور جدید سہولیات متعارف کروائی جا رہی ہیں۔