تہرے قتل کیس میں عدالت نے تین مجرمان کو موت کی سزا سنادی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
راولپنڈی:
تھانہ گوجر خان کے تہرا قتل کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے تین مجرمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجر خان نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرمان کاشف، عبدالوحید اور عمران کو جرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنائی۔
عدالت نے حکم دیا کہ تینوں مجرموں کو اس وقت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے جب تک ان کی موت واقع نہ ہو۔
عدالت نے مجرمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ملزمان نے معمولی جھگڑے پر تین افراد، مسعود، غضنفر اور آصف کو قتل کر دیا تھا، جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔
پولیس نے تینوں ملزمان سے آلۂ قتل برآمد کر لیا تھا، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
چارسدہ میں فائرنگ سے 2 اسکول ٹیچرز قتل
چارسدہ کے پڑانگ قبرستان کے علاقے میں 2 اسکول ٹیچرز کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
پڑانگ کے گورنمنٹ ہائی اسکول شاہ پسند کلی کی 2 فی میل سکول ٹیچرز ڈیوٹی کے لیے جا رہی تھیں کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسکول ٹیچر موقع پر دم توڑ گئی جبکہ دوسری شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کی گئی، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جاں بحق ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ کی بنیادی وجہ عناد رشتہ کا تنازع بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعہ کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دونوں مقتول اسکول ٹیچرز کا تعلق پڑانگ سے تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول ٹیچرز قتل چار سدہ قتل رشتے کا تنازع