آزاد کشمیر: طالبہ نے مسلسل فیل ہونے پر مبینہ طور پر خودکشی کر لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
آزاد کشمیر میں ساتویں جماعت کی طالبہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا نوگراں میں ساتویں جماعت کی طالبہ کے مبینہ طور پر خودکشی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
گوجرانوالہ: بھائی اور بہن نے مبینہ خودکشی کر لیگوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدارسنگھ میں بھائی اور بہن نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسلسل 2 سال فیل ہونے پر طالبہ نے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔
متوفیہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔