UrduPoint:
2025-04-22@14:22:38 GMT

ایف بی آر نے جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

ایف بی آر نے جنوری میں 872 ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)ایف بی آر نے جنوری کے دوران 872ارب روپے کے ریکارڈ محصولات جمع کیے، جو گزشتہ سال جنوری کے مقابلے میں 29فیصد زیادہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آر پھر بھی جنوری میں محصولات کا ٹارگٹ 956ارب روپے حاصل نہ ہو سکا اور 84ارب روپے کا شارٹ فال رہا۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ٹیکس وصولی میں مجموعی طور پر 468ارب روپے کا شارٹ فال کا سامنا ہے۔

پچھلے سال جنوری میں جمع شدہ محصولات کا حجم 677ارب روپے تھا، شرح سود میں 10فیصد اور پچھلے سال کی نسبت افراط زر میں 22فیصد کمی کے باوجود محصولات میں 29فیصد اضافہ ہوا۔ایف بی آرنے بتایاہے کہ جنوری کے مہینہ میں انکم ٹیکس محصولات میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے، جنوری کے مہینہ میں سیلز ٹیکس محصولات میں 29فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

جنوری میں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی میں 34فیصد اور کسٹم ڈیوٹی میں 30فیصد اضافہ ہوا، جنوری میں جمع شدہ محصولات تیسری سہ ماہی کے مجموعی محصولات کے ہدف کا ایک تہائی ہیں۔

ایف بی آر نے کہا کہ ٹیکس حکام اس سہ ماہی کے تفویض کردہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں، اس سال پہلی دفعہ کسٹمز ڈیوٹیز کی وصولی میں نمایاں اضافہ ملک میں معاشی سرگرمیوں کی بحالی اور نمو کا آئینہ دار ہے۔رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے ٹیکس محصولات میں پچھلے سال کے اسی عرصے کی نسبت 26فیصد اضافہ ہوا ہے، معاشی چیلنجز کے باوجود محصولات کی وصولی میں 26فیصد مجموعی اضافہ خوش آئند ہے۔ایف بی آر نے بتایاہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 6794ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے، رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 6964ارب روپے کے محصولات کا ہدف تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محصولات میں ایف بی آر نے اضافہ ہوا وصولی میں جنوری کے روپے کے

پڑھیں:

سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان جاری رہا۔پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق 17 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1425 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.95 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1411 روپے ریکارڈکی گئی ۔

ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1384 روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.20 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1387 روپےریکارڈکی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط ریٹیل قیمت 1387، راولپنڈی 1379، گوجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1440، لاہور 1497، فیصل آباد 1430، سرگودھا 1400، ملتان 1429، بہاولپور 1470، پشاور 1400 اور بنوں میں 1400 روپے ریکارڈ کی گئی ۔

کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1313 روپے، حیدرآباد 1337، سکھر 1450، لاڑکانہ 1416، کوئٹہ 1450 اور خضدار میں 1337 روپے رہی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی
  • سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ نئی قیمتیں سامنے آگئی
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سوزوکی کی نئی آلٹو 2025 ماڈل لانچ: جدید فیچرز اور قیمتوں میں نمایاں اضافہ
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • ایف بی آر کا بڑا قدم، ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی