وزیراعلیٰ کا جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ضلع جنوبی وزیرستان اپرکا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کردیا۔ پشاور میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے سماجی تنظیم کی ٹیلنٹ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں سینیٹر دوست محمد، صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ نے ضلع جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرکے ضلع محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے سب ڈویژن لدھا کو اضافی سب ڈویژن دینے اور کانگیرام کو تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محسود وزیرستان رکھنے کا اعلان کا نام تبدیل کرکے جنوبی وزیرستان اعلان کیا سب ڈویژن
پڑھیں:
وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ترقیاتی اسکیموں میں بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت کردی۔
کوئٹہ میں سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسکیموں کی پیشرفت، شفافیت اور موثر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام اضلاع میں تعلیمی ضروریات کا جامع سروے کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تخمینہ، لاگت اور مختص وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پسماندہ اضلاع کو محکمہ تعلیم کی اسکیموں میں ترجیح دی جائے، خاص طور پر بنیادی سہولیات سے محروم اسکولوں کو اسکیموں میں فوقیت دی جائے۔
سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کےلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کی جائیں، تعلیم سے جڑی اسکیموں میں کمیونٹی کی رائے کو بھی مدنظر رکھا جائے۔