امریکا اور ہالینڈ نے سائٹس ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ کرنیوالے پاکستانی گروہ کیخلاف شکنجہ کس دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
امریکی اور ڈچ حکام نے ایک مشترکہ کارروائی کے ذریعے پاکستان سے چلنے والے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔
یہ ویب سائٹس ہیکنگ ٹولز کی فروخت اور مالی فراڈ میں ملوث تھیں، جو دنیا بھر میں پھیل کر غیر قانونی سرگرمیاں کر رہی تھیں۔
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ان ویب سائٹس کے سرورز کو بند کر دیا گیا ہے، جو کہ ہیکنگ اور مالیاتی دھوکے کے بین الاقوامی گروپوں کو ویب ٹولز فراہم کر رہی تھیں۔
ان ویب سائٹس کو چلانے والا گروہ جسے “صائم رضا گروپ” یا “ہارٹ سینڈر” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے آن لائن مارکیٹ پلیسز کے ذریعے ان ٹولز کو فروخت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے استعمال کی تفصیل پر مبنی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی تھیں۔
تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیٹ ورک 2020 سے سرگرم تھا اور اس دوران اس نے امریکی شہریوں کو نشانہ بنا کر 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچایا۔
ان سائٹس پر فروخت ہونے والے ٹولز میں فشنگ کٹس، اسکیمنگ پیجز اور ای میل ایکسٹریکٹرز شامل تھے، جو کاروباری ای میل فراڈ (business email compromise) کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔
ان ٹولز کا مقصد کمپنیوں کو جعلی ادائیگیوں کے لیے دھوکا دینا تھا، جس کے نتیجے میں پیسے ہیکرز کے کنٹرول میں آنے والے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جاتے تھے۔
یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، اور اس کے ذریعے ان سائبر کرائمز کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب سائٹس
پڑھیں:
امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
چین نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی وتجارتی اختلافات حل کرنے والے تمام فریقین کا احترام کرتے ہیں۔
چینی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی فریق نے چین کے خرچے پر معاہدے کیے تو اس کی مخالفت کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ملک نے ایسی کوشش کی تو چین جوابی اقدامات کرے گا، چین اپنے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنے کے قابل اور پُرعزم ہے۔
Post Views: 2