چیمپئنز ٹرافی:فخر زمان کیساتھ اوپننگ کون کریگا؟نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی ٹورنامنٹ میں فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کا نام سامنے آگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم فخر زمان کے ساتھ پاکستان کی اننگز کا آغاز کرینگے،عاقب جاوید اور کوچز نے بابر اعظم کو اوپنر کی حیثیت سے کھیلنے پر راضی کر لیا ہے،بابر اعظم کیساتھ سلیکٹر کی کئی میٹنگ ہوئیں، بابر اعظم کو کریز پر زیادہ وقت اور اوورز کھیلنے کا مشن دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بابر اعظم نے صائم ایوب کے زخمی ہونے کے باعث اہم ذمے داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے قومی ٹیم کے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پی سی بی ذرائع کے مطابق ٹیم میں فخرزمان ،خوشدل شاہ، سعود شکیل اور فہیم اشرف کی واپسی ہوئی ہے۔ پاکستان کی 15 رکنی سکواڈ میں بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر ، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ ، سلمان علی آغا ، محمد رضوان (کپتان)، عثمان خان ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
چین کیساتھ اسپیس ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی، اسپیس سیٹلائٹ، ٹیلی کمیونیکیشن اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین سے تعلق رکھنے والی اسپیس ٹیکنالوجی کمپنی گلیکسی اسپیس کے وفد نے چیئرمین گلیکسی اسپیس زو منگ کی قیادت میں ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے، چین ہمارا انتہائی قابل اعتماد دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ہے۔
گلیکسی اسپیس کے وفد نے پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی انڈسٹری میں سرمایہ کاری اور پاکستانی اسپیس ٹیکنالوجی کے اداروں اور نجی ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
وفد کے ارکان نے گفتگو میں کہا کہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور سپارکو کے حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں۔ وفد نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ، وزیر کے مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ اور متعلقہ سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔