چئیرمین پی سی بی کاقذافی سٹیڈیم کا دورہ، مختلف فلورز ،باکسز کا معائنہ کیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ، صرف110روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےالصبح قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔محسن نقوی نے باکسز کے باہر لگائی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےفنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قذافی سٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف7فروری کو افتتاح کریں گے،چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے سٹیڈیم کی سہولتوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے،چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے فنشنگ ورک پر پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے
پڑھیں:
سعودی شہریوں کیلئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے آمد پر سعودی سفیر نے محسن نقوی کا خیرمقدم کیا، اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاک گلف تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر مشکور ہیں، انسداد منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سعودی عرب کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کے لئے پاسپورٹ کے حصول کے لئے نئی شرائط عائد کی جارہی ہیں، بھکاری مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی شہریوں کے لئے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، جب چاہیں آئیں۔
انہوں نے کہا کہ بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے سعودی عرب نے بہت ساتھ دیا، سعودی حکومت کے تعاون کی بدولت ہی خاندان کے 5 افراد کو رہائی ملی اور وطن واپس آئے۔
ملاقات میں سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں جنہیں مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔