کراچی: موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں شمال مشرق کی سمت سے 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 47 فیصد ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ملک میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کا امکان
فائل فوٹواین ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔