پنسلوینیا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا،حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔

تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکراکر دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

امریکی حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی شخص کے زندہ بچنے کا امکان نہیں تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ وائٹ ہاﺅس سے 5 کلو میٹر دور ریگن ایئرپورٹ کے قریب پیش آیا تھا۔ مسافر طیارے میں 60 مسافراور 4 عملے کے ارکان جبکہ بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں 3 امریکی فوجی سوار تھے۔امریکن ایئر لائنز کی پرواز یو ایل 5432 کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی۔

حادثے کے بعد ریگن ایئرپورٹ بند کر دیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے کے دو ٹکڑے ہو گئے تھے۔بعد ازاں امریکہ میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، دریائے پوٹومیک سے ایک بلیک باکس مل گیا،واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کی کچھ وجوہات سامنے آگئیں تھیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیک باکس مسافر طیارے کا ہے یا ہیلی کاپٹر کا اس کا تعین نہیں ہو سکاتھا۔

المناک تصادم کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں تھیں۔ رونالڈریگن ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور میں سٹاف کمی کا شکار تھا۔ حادثے کا شکار مسافر طیارے کا رن وے آخری لمحے تبدیل کرایا گیاتھا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں طیارے اور ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔رپورٹس کے مطابق رونالڈ ریگن ائیرپورٹ کا کنٹرول ٹاور اسٹاف کی کمی کا شکار تھا جہاں 2 کی جگہ ایک کنٹرولر سے کام لئے جانے کاانکشاف ہوا تھا جب کہ ایک روز پہلے بھی ایک پرواز کو راستہ تبدیل کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرولر نے ملٹری ہیلی کاپٹرکو 30 سیکنڈ قبل 2 بار پیغام بھیجا کہ طیارے کے راستے سے ہٹ جائیں۔ ہیلی کاپٹرکےپائلٹ نے کوئی جواب نہیں دیا۔ امریکی فوج کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشن پر تھا۔حادثے کا شکار مسافر طیارے کے پائلٹ کو آخری لمحے میں ہدایت دی گئی تھی کہ وہ رن وے تبدیل کرلے جس کے بعد جہاز نے رخ تبدیل کرلیا تھا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارے ہیلی کاپٹر حادثے کے کے قریب کا شکار کے بعد

پڑھیں:

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ گلی نمبر 7 میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او قائد آباد رانا خوشی نے بتایا کہ مضروب کی شناخت 45 سالہ ذاکر ولد نیاز اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی اطلاعات ک مطابق ذاکر نے اپنے 30 بور پستول کو صاف کرنے کے بعد تین ہوائی فائر کر کے پستول اپنے قریب رکھ لیا تھا کہ اس دوران اس کے 9 سالہ بیٹے نے اسلحہ اٹھایا تو اچانک اس سے گولی چل گئی جو کہ والد کی ٹانگ پر لگی۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولی کا ایک خول ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے اور اس حوالے سے مزید چھان بین کی جا رہی ہے۔

ایئر پورٹ ماڈل کالونی آوٹر سنگل کے قریب گارڈ روم میں پولیس اہلکار ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا ۔

ایئر پورٹ پولیس کے مطابق مضروب کی شناخت 24 سالہ کانسٹیبل شیراز کے نام سے کی گئی جو کہ اپنے اسلحے کی صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے زخمی ہوا ہے۔

کورنگی کے علاقے 6 نمبر کچی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا جہاں اس کی شناخت 28 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ گولی اسے بازو پر لگی تھی۔

میمن گوٹھ کے علاقے لنک روڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ بالاج زخمی ہوگیا۔

میمن گوٹھ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا نیو کراچی فور کے چورنگی اللہ والی کے قریب فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 25 سالہ ریحان زخمی ہوگیا۔

بلال کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 افراد ہلاک
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • امریکی وزیر دفاع نے یمن حملے سے متعلق حساس منصوبہ غیر متعلقہ افراد سے  شیئر کیا، میڈیا رپورٹس
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی