امریکا، ایک ہفتے میں 7300 غیرقانونی امیگرینٹس ملک بدر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے ہفتے میں امریکا نے 7 ہزار 3 سو غیرقانونی امیگرینٹس کو گرفتار کرکے ملک بدر کردیا ہے۔
ملک بدر کئے گئے افراد میں چند پاکستانی بھی شامل ہیں، زیادہ تر افراد پرتشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔
ہوم لینڈ سیکیوریٹی کے مکحمہ کے مطابق ادارے نے غیرقانونی امیگرینٹس کیخلاف کریک ڈاؤن سے متعلق صدر ٹرمپ کے وعدے پر عمل کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں۔
صرف 27 جنوری کو 956 غیرقانونی امیگرینٹس کو گرفتار کیا گیا، یہ چھاپے اسکولوں اور گرجاگھروں میں بھی مارے گئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق گرفتاریوں کے ڈر سے بعض غیرقانونی امیگرینٹس نے کام پر جانا اور بچوں کو اسکول بھیجنا تک چھوڑ دیا ہے۔
گرفتار افراد کی تعداد کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سن 2024 میں صدر بائیڈن کے آخری سال اقتدار میں صرف 310 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔
امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ سڑکوں سے گند کے ڈھیر صاف کیے جائیں گے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ 97 فیصد ایسے افراد ڈیپورٹ کیے گئے جنہیں بائیڈن دور میں بیدخلی کاحکم دیاگیاتھا۔
پریس سیکریٹری نے کہا کہ بائیڈن دور میں قانون کی خلاف ورزی کی جارہی تھی جو اب نہیں کی جارہی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیرقانونی امیگرینٹس
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔