محسن نقوی کی محنت سے قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام 110 دنوں میں مکمل
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے، صرف 110 دنوں میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ محسن نقوی علی الصبح سٹیڈیم کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹیلٹی باکسز کا معائنہ کیا اور ان کی فنشنگ کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے باکسز کے سامنے ریلنگ کی درستگی اور سٹیڈیم کے ویو کو بھی دیکھا۔
چیئرمین پی سی بی نے فنشنگ ورک کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی، اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے انہیں سٹیڈیم کی تکمیل پر موجودہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی فنشنگ کا معیار ہر صورت بلند رکھا جائے گا اور یہ قذافی سٹیڈیم 7 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ہاتھوں افتتاح کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اس کے بعد شائقین کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے میچز نئے سٹیڈیم کی بہترین سہولتوں کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے اردنی ہم منصب کی ملاقات‘باہمی دلچسپی کے امور پرگفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-08-24
برسلز(صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیان کے اردنی ہم منصب مازن عبداللہ ہلاک الفرایہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اردنی ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے امور بشمول انسداد منشیات اور پولیس کی تربیت پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے انہیں پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے اردن کے بادشاہ کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کا بھی ذکر کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا۔