پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، موٹروے بند ، فلائٹس متاثر
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہور : لاہور اور پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ایک بار پھر اثرات مرتب کیے ہیں، جس کی وجہ سے حد نگاہ میں کمی آ گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق مختلف راستوں پر دھند کے باعث موٹروے بند کر دی گئی ہے۔ خاص طور پر موٹروے ایم 3 فیض پور سے ننکانہ صاحب، ایم 11 لاہور سیالکوٹ، اور ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔
دھند کے سبب لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 402 اور دبئی سے لاہور آنے والی پرواز 724 تاخیر کا شکار ہیں، جب کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 523 طیارے کی کمی کی وجہ سے اڑان نہیں بھر سکی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دھند اگلے کچھ دنوں تک برقرار رہ سکتی ہے، اور مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
مزید کن ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ہو گی؟
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ باکو اورلاہور میں براہ راست پروازوں سےشعبہ سیاحت کوفروغ دیا جا سکے گا اور دوست ممالک کیساتھ بھی براہ راست پی آئی اے کی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے آذربائیجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائیجان کیساتھ اشتراک کیلئےکوشاں ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کیلیے پہلی پرواز 159 لاہور سے روانہ ہوگئی جس کی روانگی سے قبل بین الاقوامی روانگی لاؤنچ میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈی جی پی اے اے، پی آئی اے مینجمنٹ سمیت آذربائیجان کے سفیر نے تقریب میں شرکت کی جبکہ لاہور سے باکو جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل کیک بھی کاٹا گیا۔
قومی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے 174 مسافر لاہور سے باکو روانہ ہوئے، ابتدائی طور پر لاہور سے پہلے مرحلے میں باکو کیلیے ہفتہ وار 2 پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:سولر پینلز کو ژالہ باری میں کیسے محفوظ رکھا جائے؟ طریقے جانیں