مریم نواز کے ٹوئیٹ پر شرجیل میمن کا جواب آگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (آئی این پی)سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پنجاب نہیں سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلیں ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا پنجاب نہیں سندھ وہ پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب دوسرا صوبہ ہے جوای وی بسیں لارہا ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت جنوری 2023 میں ہی الیکٹرک بسیں شروع کرچکی۔
شرجیل میمن نے یٹوئٹ کیساتھ موقر اخبارات کے تراشے بھی منسلک کردیئے ۔ اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹرک بسوں کا منصوبہ شروع کیا جارہا ہے۔
میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی،فیصل واوڈا کا دعویٰ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نہریں متنازع معاملہ ہے، جو سنگین ہوچکا، شرجیل میمن
فائل فوٹوسندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا متنازع معاملہ ہے، معاملہ سیریس ہوچکا ہے، وزیراعظم فوری طور پر یہ منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو کئی خط لکھے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، مگر اجلاس نہِیں بلایا گیا۔
شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اپنے ماہرین لانے کو تیار ہے، وفاق اپنے ماہرین لے آئے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لیڈر بھی پوچھ رہے ہیں کہ چولستان نہر کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے، سیلاب کے برسوں کے علاوہ ہر سال سندھ کو ربیع اور خریف کے موسم میں کم پانی کیوں ملا؟۔
سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سن اکیانوے کے معاہدے پر اعتراضات ہیں، مگر پھر بھی ہمیں کم از کم اس معاہدے کے تحت ہی پانی دیا جائے۔