سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں، ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اردلی روم کرتے ہوئے کانسٹیبل راؤ زبیر کی آئی ٹی برانچ میں دوران تعیناتی جرائم پیشہ افراد سے تعلقات،غیر متعلقہ افراد کو سرکاری راز افشاں کرنا،موبائل ٹریسنگ میں بے قاعدگیاں،غیر حاضری، سی ڈی آرز میں ہیر پھیر کرنے سمیت سینئر افسران کی طرف سے دیے گئے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنے جیسے دیگر سنگین الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر بلال احمد لغاری کو سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر دو سال سروس ختم کرنے سمیت ڈیوٹی سے غیر حاضری پر دو سال کا انکریمنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔انسپکٹر صدا حسین لونڈ کے عہدے میں تنزلی سب انسپکٹر غیر حاضری پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ، انسپکٹر کے عہدے پر بحال کرتے ہوئے دو سال کا انکریمنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، سب انسپکٹر گل حسن سیلرو کے تفتیشی افسر کی حیثیت میں غفلت برتنے پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ، دو سال کا انکریمنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔15 مددگار سکھر کی سرکاری موبائل میں پرائیوٹ افراد کی طرف سے ٹک ٹاک بنائے جانے کے واقعہ میں بعد از محکمہ جاتی انکوائری موبائل ڈرائیور منیر احمد گبول کا ایک سال کا انکریمنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے دیگر شامل مزید چار پولیس اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کیے۔ہیڈ کانسٹیبل منظور احمد سومرو اور کانسٹیبل محمد خان بلو کو ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے کے الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری دونوں کی ایک سال سروس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔غیر حاضری کی وجہ سے برطرف کانسٹیبل آصف لغاری کو بعد از محکمہ جاتی انکوائری، نوکری پر بحال کرتے ہوئے دو سال سروس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کے الزامات پر برطرف اے ایس ائی الطاف علی مہر کی بحالی کی اپیل کو مسترد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔علاوہ ازیں سکھر،گھوٹکی اور خیرپور اضلاع میں افسران کے ٹرانسفر پوسٹنگ کے آرڈرز کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سال کا انکریمنٹ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ختم کرنے کے احکامات جاری کیے الزامات پر کرتے ہوئے دو سال

پڑھیں:

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا

لاہور:

ٹک ٹاکر فراڈیے کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا۔

ذرائع کے مطابق کاشف ضمیر کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ کے متعدد تھانوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے خلاف بھتہ مانگنے، حکومت پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج ہیں، جب کہ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوسر بازی، چیک ڈس آنر، فراڈ، ناجائز اسلحہ، امانت میں خیانت اور جعل سازی جیسے مقدمات بھی کاشف ضمیر پر درج ہیں۔

عادی ملزم کے خلاف سنگین نوعیت کے درجن سے زائد مقدمات درج ہیں اور وہ ماضی میں بارہا گرفتار ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیکا ایکٹ کے مقدمہ میں کاشف ضمیر کو مری سے گرفتار کیا گیا تھا اور وہ تاحال پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جگہ نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی
  • کے پی: ڈپٹی ڈائریکٹر ٹورازم اتھارٹی کو عہدے پر بحال کرنے کی سفارش
  • ایف آئی اے کا سائبر کرائم ونگ ختم، نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی فعال
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • پاکستان میں عطیہ چشم کا فقدان، سری لنکا کی فیاضی
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
  • سندھ بار کونسل کا آج سے غیر معینہ مدت کیلئے عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
  • ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کا سابقہ کرائم ریکارڈ سامنے آ گیا