ن لیگ کا میر حیدر تالپور کی بیٹی کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کے سیکرٹری اطلاعات عبدالوحید انقلابی ، ملک وزیر علی، آفتاب احمد پراچہ، اکبر علی شاہ، سید قمر آفتاب، حاجی سرور احمد قریشی، سنی قائم خانی، ظہیر قائم خانی ،نظیر راجپوت، عبدالغفار قریشی، ڈاکٹر عمردراز قریشی نے اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیر دفاع میر علی احمد خان تالپور کی صاحبزادی ، سابق ممبر سندھ اسمبلی میر حیدر کان تالپور کی بیٹی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کااظہار کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب
حیدرآباد(نیٹ نیوز) کچے کے علاقے سے اغوا ہونے والے کسٹم اہلکاروں کو پولیس اور رینجرز نے کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرالیا۔کلکٹر کسٹم مونا محفوظ نے کسٹم ہاؤس حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا 15 سے 16 ڈاکوؤں نے دو اپریل کو کشمور ڈیرہ موڑ چیک پوسٹ پر حملہ کر کے کسٹم انسپکٹر راشد علی اور اہلکار وزیر علی میمن کو اغوا کر لیا تھا۔ انہوں نے بتایا کسٹم انسپکٹر و اہلکار کا اغوا ڈاکوؤں نے قریبی عزیز کو چھڑوانے کیلئے دباو ڈالنے کیلئے کیا تھا۔