ٹنڈومحمدخان،نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت)نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو (NID) کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان، شاہ زیب شیخ نے کہا ہے کہ گزشتہ مہم کی کار کردگی پورے سندھ میں ٹاپ پر تھی اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے ہمیں زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔ اس امر کا اظہار انہوں نے نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو (NID) کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صادق خواجہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، محکمہ صحت کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے 3 فروری سے 9 فروری 2025ء تک جاری رہنے والی نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اور ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ مہم کی کامیابی کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ ہر بچے کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا سکیں۔ انہوں نے والدین اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اس قومی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے بچوں کو مہلک بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ آخر میں گزشتہ مہم کے دوران بہتر کارکردگی دکھانے والی یوسی ایم او، ایریا انچارج، ٹیمز سمیت دیگر کو اعزازی سرٹیفکیٹ دیے گئے۔اجلاس میں مہم کے دوران درپیش ممکنہ چیلنجز، سیکورٹی اقدامات اور عوامی آگاہی مہم کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ ویکسینیشن سے محروم نہ رہے اور اس عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیشنل امیونائزیشن ڈرائیو کے حوالے سے مہم کے
پڑھیں:
گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
—فائل فوٹو
گڈز ٹرانسپورٹرز اور کمشنر کراچی میں مذاکرات کامیاب ہونے بعد ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کر دی۔
اس حوالے سے گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما امداد نقوی نے کہا ہے کہ 3 سے 6 ماہ میں ڈمپرز اور ٹینکرز سمیت تمام بڑی گاڑیوں کی فٹنس مکمل کی جائے گی۔
امداد نقوی کا کہنا ہے کہ حکومت کی یکم مئی کی ڈیڈ لائن ناقابلِ عمل تھی، ہیوی گاڑیوں میں ایک کیمرا فرنٹ، ایک بیک اور ایک اندر لگے گا۔
یہ بھی پڑھیے ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم کرائی جائے، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریانہوں نے بتایا کہ ٹائروں کے ساتھ سیفٹی گارڈز بھی لگیں گے تاکہ کوئی نیچے نہ آ سکے، ہیوی گاڑیوں میں اب ٹریکر لگیں گے، جس کی ریکارڈنگ ڈی آئی جی ٹریفک کے دفتر میں ہو گی۔
گڈز ٹرانسپورٹرز کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ فٹنس اور حفاظتی اقدامات پر پیش رفت رپورٹ ہر 10 دن بعد کمشنر اور ڈی آئی جی کو پیش کی جائے گی۔