محرابپور،بچوں کی تکرار میں بڑے کھود پڑے
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
محراب پور(جسارت نیوز)بچوں کی تکرار میں بڑے کھود پڑے، خواتین سمیت تین زخمی، مورو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سردار خان میں بچوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرانے کے بجائے بڑے بھی فریق بن گئے تو جھگڑا تصادم میں بدل گیا جس میں ڈنڈے، اینٹیں، مکے چل گئے جس میں خالد حسین انکی اہلیہ اور ساس ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا دو بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ہوا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔