کراچی بہت گندااور صورتحال بہت خراب ہے، امریکی خاتون
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محبت کی خاطر کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا کراچی کا حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔ امریکی خاتون نے سماجی رہنما رمضان چھیپا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ شہر بہت گندا ہے اور یہاں صورتحال بہت خراب ہے، وہ چاہتی ہیں کہ شہر کی سڑکیں اور عمارتیں صاف ہوں۔ انہوں نے حکومت سے ایک نیا مطالبہ کیا ہے کہ انہیں ایک لاکھ ڈالر دیے جائیں، وہ 20 ہزار ڈالر اپنے لیے اور باقی اس شہر کیلیے مانگ رہی ہیں، کیونکہ اس شہر کو از سر نو تعمیر کرنا چاہیے۔ امریکی خاتون نے کراچی شہر کی حالت زار پر افسوس کرتے ہوئے حکومت سے شہر کی از سر نو تعمیر کروانے، سڑکیں بنوانے اور نئی بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ دبئی جانا چاہتی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: امریکی خاتون شہر کی
پڑھیں:
کراچی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، خاتون اور 5 بچے جھلس کر زخمی
کراچی کے علاقے لائنز ایریا جیکب لائن شہاب الدین مارکیٹ کے قریب گھر میں گیس کے اخراج سے دھماکا ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں خاتون اور پانچ بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو سول برنس سینٹر منتقل کیا جارہا ہے، زخمیوں کی شناخت 28 سالہ حمیدہ بی بی زوجہ خدا داد، 13 سالہ محمد اللہ ولد محمد لعل، 5 سالہ شعیب اللہ ولد خدا داد کے نام سے ہوئی۔
زخمیوں میں 7 سالہ زرمینہ دختر خدا داد، 6 سالہ حفصہ دختر خدا داد اور دو سالہ رضیہ دختر خدا داد شامل ہیں۔