پولیو مہم کاآغاز3فروری سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) پنجاب کے مختلف شہروں میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3 فروری سے ہو گا۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم 9 فروری جبکہ دیگر اضلاع میں 7 فروری تک جاری رہے گی۔تفصیلات کے مطابق مہم کے دوران پنجاب میں 2 کروڑ 33 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، انسداد پولیو ٹیم سے بھر پور تعاون کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
قومی انسداد پولیو مہم سے خطاب میں شہباز شریف نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کےلیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پولیو نے ایک بار پھر سر اٹھایا، ہماری انسداد پولیو ٹیم دن رات مصروف ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی تعاون سے پولیو کے اس ناسور پر جلد قابو پالیں گے۔