بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر سندھ میں مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے، صوبائی امیر کا شف شیخ و دیگر رہنما خطاب کر رہے ہیں

کراچی /لاہو ر/اسلام آباد/پشاور/ کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر+نمائندگان جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر مہنگی بجلی، آئی پی پیز مافیا اور تنخواہ دار طبقے پر ناجائز ٹیکسز کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں عوام کی بڑی تعداد نے کتبے اور بینرز اٹھا کر شرکت کی۔ جماعت اسلامی کے مرکزی، صو بائی اور ضلعی رہنمائوں نے مظاہروں کی قیادت کی اور شرکا سے خطاب کیے۔ بینروں اورکتبوں پر مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے۔ قائدین نے بجلی سستی کرنے اور آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمے کے نتیجے میں قومی خزانے کو پہنچنے والے فائدے کو عوام کو ریلیف دینے کے لیے استعمال کرنے کے مطالبات کیے۔ انھوںنے کہا کہ حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے دعوے سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں، غریب پس گیا ہے، حکومت فوری طور پر بجلی، گیس اورپیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے، تنخواہ داروں پر ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، جاگیرداروں پر ٹیکس عاید اور چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ امیر جماعت نے احتجاجی تحریک کو ری لانچ کر دیا ہے، پرامن مزاحمت جاری رہے گی اور عوام کو ان کا حق دلائیں گے، آنے والے دنوں میں تحریک مزید تیز ہو گی۔مزیدبرآں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن آج منصورہ میں پریس کانفرنس کے دوران احتجاجی تحریک کے حوالے سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر مظاہرے کیے گئے، جی نائن میں ہونے والے مظاہرے سے نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا نے خطاب کیا، لاہور پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے سے امیر لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے خطاب کیا، مردان میں امیر کے پی وسطی عبدالواسع نے مظاہرہ کی قیادت کی، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے ٹنڈوالہ یار، امیر کے پی شمالی عنایت اللہ خان اور امیر ضلع مولانا اسد اللہ نے دیرپائن میں مظاہروں سے خطاب کیا، گجرات میں اسلامک سینٹر سے گیپکو تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی کی قیادت امیر صوبہ پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، نائب امیر پنجاب شمالی ڈاکٹر خالد محمود، قائم مقام امیر ضلع میاں شبیر احمد خاورنے کی۔ڈیرہ اسماعیل خان میں نائب امیر صوبہ مولانا سلیم اللہ ارشد، امیر ضلع منظر مسعود خٹک، حافظ آباد میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا تحفہ دستگیر، امیر ضلع ملک شوکت علی بھلروان، سرائے نورنگ میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، امیر ضلع مفتی عرفان اللہ نے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کی اور خطاب کیا۔ امیر جماعت کی ہدایت پر واپڈا ہائوس پشاور کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے امیر ضلع بحراللہ خان نے خطاب کیا۔ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے امیر ضلع سید علی مردان شاہ، کندھکوٹ پریس کلب کے سامنے امیر ضلع غلام مصطفی میرانی نے خطاب کیا۔ جیکب آباد میں مقامی دفتر سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس سے امیر شہر حاجی دیدار علی لاشاری نے خطاب کیا۔ بونیر میں امیر ضلع انجینئر ناصر علی،اوکاڑہ میں امیر ضلع رضوان احمد، شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ میں امیر ضلع طارق شاہ، چارسدہ میں امیر ضلع شاہ حسین ایڈووکیٹ، ننکانہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل ہمایوں محمود، تاندلیاوالہ میں امیر ضلع فیصل آباد غربی سردار عثمان علی ایڈووکیٹ، نوشہرہ میں امیر ضلع حاجی عنایت الرحمن، لاڑکانہ میں امیر ضلع نادر علی کھوسہ ایڈووکیٹ، جامشورو میں امیر ضلع مولانا محمد عمر، چترال میں امیر چترال مولانا جمشید احمد، سوات میں امیر ضلع حمید الحق، اپردیر میں امیر ضلع فصیح اللہ، نارووال میں قائم مقام امیر ضلع محمد صادق تتلہ، سیالکوٹ میں امیر ضلع چودھری امتیاز احمد نے مظاہروں کی قیادت کی۔ میلسی، بہاولنگر، وہاڑی، بہاولپور، صادق آباد، جہانیاں، خانیوال، شانگلہ، ملتان ،مظفرگڑھ، ہری پور اور دیگر شہروں میں بھی مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی قیمتیں کم نہ کرنے،آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں اور بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے جمعہ کو احتجاج کی اپیل پر ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جماعت اسلامی کے تحت کراچی تا کشمور احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ صوبائی ترجمان مجاہدچنا کے مطابق حیدرآباد، کراچی،جیکب آباد، لاڑکانہ، شکارپور، ٹنڈوالہیار،میرپورخاص، جامشورو، ٹھٹھہ، بدین، کندھکوٹ، شکار پور، ٹنڈو آدم ، سانگھڑ اوردادوسمیت دیگرمقامات پرہونے والے مظاہروں میں شرکا نے نعرے بازی کے ساتھ آئی پی پیز سے ظالمانہ معاہدے ختم، بدترین لوڈ شیڈنگ کرکے معیشت کا پھیہ جام کرنا بندکرو، سرکاری افسران و ملازمین کو مفت بجلی بند کرو، عوام کو جینے کا حق دو جیسے دیگر نعروں و مطالبات پر مبنی پلے کارڈز ہاتھوں میں اٹھا رکھے تھے، جن سے جماعت اسلامی کے صوبائی،ضلعی اور مقامی قائدین نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے ٹنڈوالہ یار میں پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آئی پی پیز مافیا، بجلی کمپنیوں اور کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے بجلی بلوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کو ذہنی مریض جبکہ صنعت و معیشت کا پھیہ جام کردیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا طوفان، محنت کش طبقہ فاقوں پر مجبور اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔اس ظالمانہ و دہرے معیار پر مبنی سسٹم میں جہاں ایک غریب اور عام آدمی اپنا پیٹ کاٹ کر اور گھر کا قیمتی سامانِ بیچ کر بجلی گیس کے بھاری بھرکم بل اور بے شمار ٹیکس ادا کرتا ہے وہاں یہی سب کچھ وزرا ججز جرنیلوں اور بیوروکریٹ سمیت سرکاری ملازمین کو مفت میں دیا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بجلی چوری اور لائن لاسز کے اخراجات بھی بجلی کا بل ادا کرنے والوں پر ڈالے جاتے ہیں جو کہ سراسر ظلم و نا انصافی کی انتہا ہے۔ وزیر توانائی کابجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں میں ہر ملازم 6 ہزار روپے کی مفت بجلی حاصل کرنے کاانکشاف اور مفت بجلی فراہمی بند نہ کرنے کی بے بسی کا بیان تشویش ناک ہے۔ان کا حکم اور ظلم صرف غریبوں اور بے بسوں پر ہی چلتا ہے۔ کروڑوں کی بجلی مفت اور چوری کرنے والے طاقتورں کو کچھ نہیں کہا جاتا۔ مظاہرے میں نائب قیم سہیل شارق،امیرضلع آصف یاسین ودیگر بھی موجود تھے۔سانگھڑ پریس پراحتجاجی مظاہرے سے سندھ کے نائب امیر محمد افضال، ظہیرجتوئی،راجا وسیم ، بدین میں پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے سے امیرضلع سید علی مردن شاہ ،اللہ بچایوہالیپوتہ،عبدالکریم بلیدی ،جیکب آباد میں قائد اعظم روڈ سے پریس کلب تک مظاہرے سے حاجی دیدارلاشاری، صادق ملغانی ہدایت اللہ رند، لاڑکانہ میں جناح باغ سے پریس کلب تک مظاہرے سے امیرضلع ایڈووکیٹ نادر علی کھوسہ رمیزراجا شیخ، کندھکوٹ پریس کلب پرامیرضلع غلام مصطفی میرانی،اسداللہ چنا،حیدرآباد میں فقیرکاپڑچوک پرحافظ طاہرمجید،عبدالقیوم ، دادوپریس کلب پرضلعی جنرل سیکرٹری محمد موسیٰ ببر، کوٹری میں ضلعی امیر مولانا محمد عمر،میرپورخاص میں سبزی منڈی چوک پرامیرشہر شکیل احمد فہیم عاصم شیخ،ٹھٹھہ پریس کلب پرمظاہرے سے ضلعی امیرمجید سموں ،جنرل سیکرعبداللہ آدمگندرو،ٹنڈوآدم پریس کلب پرمقامی امیرعریف اللہ خان،عبدالغفور،عبدالستارانصاری نے جبکہ کنڈیارو میں امیرضلع نعیم احمد کمبوہ نے مظاہرے سے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن مظاہرے سے امیر اسلام ا باد نے خطاب کیا پریس کلب پر حافظ نعیم ا کی قیادت کی ا ئی پی پیز کی اپیل پر ہونے والے کے سامنے نے والے عوام کو کے خلاف

پڑھیں:

حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب

اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں، مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا۔ اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کی خدمت کرکے عزت حاصل کرسکتے ہیں تو یاد رکھیں امریکا کسی کا بھی نہیں ہے، وہ صرف دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے اور ہم سب اس کا نشانہ ہیں۔ 

انہوں نےکہا کہ امریکا مسلمانوں اور انسانوں کا قاتل ہے، امریکا کے نوجوان خود اس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات فلسطین کی حمایت میں احتجاج کررہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بیت المقدس یہودیوں کے قبضے میں ہے، یہ عربوں اور فلسطینیوں کی سرزمین ہے جس پر یہودی جبراً مسلط کردیے گئے ہیں، مغربی کنارے میں بھی انہوں نے ایک لاکھ لوگ بے گھر کیے گئے ہیں، قبضے کا یہ سلسلہ رکے گا نہیں ہمیں روکنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہونا پڑے گا، عالم اسلام کو بھی جگانا پڑے گا، اور باضمیر ممالک جو اس وقت اسرائیل کے خلاف ہیں انہیں اکٹھا کرنا پڑے گا، کوئی اور یہ کام کرے نہ کرے، پاکستان کو یہ کام کرنا ہوگا، لوگ پاکستان کی طرف بہت امید سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے اسرائیل کو مغرب اور استعمال کی ناجائز اولاد قرار دیا تھا، اور اعلان کردیا تھا کہ پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

حافط نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کا کہا تھا، حکمران امریکا سے خوف کھاتے ہیں، اسرائیل سے ڈرتے ہیں، اس لیے انہوں نے اسلام آباد بند کیا ہے، مگر ہم کسی بندوق اور گولی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، یہ ہمارا راستہ نہیں روک سکتے تھے مگر ہم پولیس والوں کے ساتھ تصادم نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں مگر امت سوئی ہوئی نہیں ہے، اسرائیلی وحشت روکنے کیلئے ہمیں متحد ہونا پڑے گا، یہ سیاسی نعرے بازی نہیں ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے حکمرانوں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ ظالم حکمرانوں نے تباہی پھیر دی ہے اور ملک بھر میں مسائل اس وجہ سے مظلوموں کی طاقت تقسیم کردی گئی ہے، ہمیں بلوچ، پنجابی، سندھی، پختونوں میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہوکر ان ظالموں اور جابروں اور امریکا کے غلاموں کو تقسیم کرنا ہوگا، پھر کسی کا حق نہیں مارا جائے گا۔ خطاب کے آخر میں حافظ نعیم الرحمٰن نے عوام سے 26 اپریل کی ہڑتال کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 27 اپریل کو اگلے لائحہ کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • فضل الرحمن حافظ نعیم ملاقات : جماعت اسلامی ، جے یوآئی کا غزہ کیلئے اتحاد ، اپریل کو پاکستان پر جلسہ 
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • حکمران امریکا اور اسرائیل سے ڈرتے ہیں، حافظ نعیم الرحمان کا غزہ مارچ سے خطاب
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
  • امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان