غزہ /تل ابیب /دوحا (صباح نیوز /مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی کنارے میں کریک ڈائون کے نام پر ملٹری آپریشن کرنے میں مصروف اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنین میں ملٹری آپریشن کے لیے جانے والی ٹیم اور حماس کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اسٹاف سارجنٹ 20 سالہ لیام ہازی مارا گیا جب کہ دیگر5 اہلکار شدید زخمی اور زیر علاج ہیں‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جیسے ہی فوجی ٹیم جنین پناہ گزین کیمپ کی ایک عمارت میں داخل ہوئی پہلے سے موجود 2 بندوق برداروں نے فائرنگ کردی‘ جھڑپ کے بعد دونوں بندق بردار دوسری عمارت کے راستے فرار ہوگئے۔ دوسری طرف مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج نے10 ویں دن بھی آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔ جنین کیمپ کی عمارتوں کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے طولکرم کیمپ پر دھاوا بول دیا۔ دونوں کیمپوں سے دھماکوں کی آوازیں آتی رہیں۔ مزید برآں گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ میں 2 نوجوانوں کو جنین اور طولکرم کے اندر چھاپہ مار کارروائیوں کو روکے بغیر شہید کر دیا۔ اسرائیلی فوج نے ایک ہفتہ سے زیادہ عرصہ قبل جنین میں ایک نیا بڑا فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ترجمان اومر دوستری نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد غزہ میں حماس کی موجودگی کو ختم کرنا ہے‘ حکومت ایران کے اثر و رسوخ کے محور پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اومر دوستری نے مزید کہا کہ اسرائیل جنگ مکمل طور پر ختم کرنے پر راضی ہو جائے گا اگر حماس غیر مسلح ہونے پر راضی ہو جائے اور محفوظ راہداری کے ذریعے غزہ سے نکل جائے‘ ہمارا مقصد یہ ہے کہ حماس مزید غزہ میں موجود نہ رہے‘ اگر یہ ایک گولی چلائے بغیر ہو سکتا ہے تو یہ بہت اچھا ہے‘ اگر ایسا ممکن نہ ہوا تو ہم دوبارہ جنگ شروع کریں گے۔ ایک فلسطینی ایڈوکیسی گروپ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے چوتھے تبادلے میں ہفتے کے روز اسرائیل 3 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب کی ترجمان امانی سرہنے نے جمعے کو فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 3 اسرائیلی نظربندوں کے بدلے آج ہفتے کو90 قیدیوں کو رہا کر دیا جائے گا جن میں سے 9 عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان میں سے81 کی طویل سزائیں ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ قطر میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور دیگر رہنمائوں سے ملاقات کی ہے، ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور کونسل کے اراکین سے ملاقات میں غزہ کے حالات اور جنگ بندی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے پہلے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے اس ملاقات میں ایران اور قطر کے باہمی روابط اور تعاون نیز مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال اور شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج نے

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صیہونی فوج کی وحشیانہ نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 44 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں مزید 44 فلسطینی شہید اور 145 زخمی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں پہنچائے گئے۔وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,827 فلسطینی شہید اور 4,828 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 51,201 ہو چکی ہے جب کہ 116,869 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی جاری، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 44 فلسطینی شہید
  • گلگت، شدید بارشوں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچیاں جاں بحق
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • غزہ: اسرائیلی بمباری سے مزید 54 فلسطینی شہید، نیتن یاہو کا حماس پر دباؤ بڑھانے کا حکم
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • اسرائیل کی غزہ میں گھروں اور خیمہ بستیوں پر بمباری، 70 فلسطینی شہید، خوراک کی شدید قلت