حکومت ضد نہ کرے ، بجلی سستی کرے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
لاہو ر (نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ ’’بجلی سستی کرو‘‘ ملک گیر احتجاج عوام اور بجلی صارفین کی ترجمانی ہے۔ مہنگی بجلی اور سولر صارفین کے لیے حکومت اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ناروا ریٹس ناقابل برداشت ہوگئے ہیں۔ آئی پی پیز کے اقدامات اور شرحِ سود میں کمی سے ہونے والی بچت کا براہِ راست ریلیف بجلی، گیس اور پیٹرول، ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو ملنا چاہیے۔ حکومت ضِد نہ کرے، دھوکا نہ دے، بجلی سستی کرے۔ بجلی کمپنیوں کے ملازمین سے بھی بجلی استعمال کی حقیقی قیمت وصول کی جائے۔ مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کو حکومت وارننگ جانے، اگلے مرحلے میں ضِدی، بے حس حکمرانوں کو شدید عوامی ردِعمل اور مزاحمت کا سامنا ہوگا۔لیاقت بلوچ نے بہاولنگر میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید افسرشاہ کی وفات پر اُن کے خاندان سے تعزیت کی اور معززین کے جرگے سے خطاب کیا۔ اِس موقع پر جنوبی پنجاب کے رہنما صہیب عمار صدیقی، ارسلان خان خاکوانی، ولید ناصر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔لیاقت بلوچ نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خاتم الانبیا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ انقلاب نے ہی دُنیا کو امن، سلامتی، انسانی عظمت اور ترقی کا پائیدار راستہ دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے معاشرے کو پستی کی گہرائیوں سے نکال کر بامِ عروج دیا اور مثالی مہذب معاشرہ بنادیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب معجزہِ کردار، معجزہِ قرآن اور معجزہِ اخلاق و کلام کا شاہکار تھا۔ ملت اسلامیہ آج بھی پستی سے نجات کے لیے اسلام کے اجتماعی نظام کو تسلیم کرے۔ اشتراکیت، سوشلزم، قوم پرستی، علاقائی تعصب نے زہریلے نظام ناکام ہوئے۔ مغربی تہذیب اور سرمایہ دارانہ، جاگیردارانہ مفادپرستانہ نظام بھی ناکام اور رُسوا ہورہے ہیں۔ مستقبل اسلام کا ہے۔ قرآن و سنت کی بالادستی ہی اُمت کو عظمت رفتہ واپس دِلائے گی۔ تربیت گاہ میں ملاکنڈ، شانگلہ، بونیر اور دیر کے کارکنان شریک تھے۔ لیاقت بلوچ نے بہاولنگر اور لاہور میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ فوج کے افسر اور جوان شہادتوں کے ذریعے ملکی سلامتی کا فرض ادا کررہے ہیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومتی یکطرفہ حکمت عملی نقصانات کا باعث بن رہی ہے۔ امن کے قیام کے لیے قومی ایکشن پلان پر ازسرنو قومی اتفاقِ رائے پیدا کیا جائے۔ وفاقی، صوبائی حکومتیں اور سیکورٹی فورسز ایک پیج پر ہوں، آئین، قانون اور جرگہ معاہدوں پر عملدرآمد سے عوامی اعتماد بحال کیا جائے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش اور پارلیمانی کمیٹی بنانے پر آمادگی اچھی کاوش ہے لیکن اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا مطالبہ اور سوال ہے کہ جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: لیاقت بلوچ نے کے لیے
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں پی پی کی حکومت پر تنقید، پی ٹی آئی کا عمران خان کی تصاویر اٹھا کراحتجاج
پینل آف دی چیئر علی زاہد کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا جب کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔
قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران آغا رفیع اللہ نے کہا کہ اراکین محنت کر کے سوالات لاتے ہیں، صرف گول مول جواب دیے جاتے ہیں اور صرف ٹی اے ڈی اے بنایا جاتا ہے، یہاں جو کتابوں میں جو لکھا جاتا ہے اس کا 10 فیصد بھی نہیں ہے، وزیر صاحب ایف ای بی کے ٹال فری نمبر پر ابھی کال کریں کوئی جواب آئے تو بتا دیں۔
وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ رکن قومی اسمبلی کے سوال کا جواب تفصیلی دیا گیا ہے، لابی میں جا کر ٹال فری نمبر پر بھی کال کر لیتے ہیں، یہ جو یہاں تقریر کر رہے ہیں یہ سیاسی ہے۔
پینل آف چیئر علی زاہد نے آغا رفیع اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو لابی میں بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ہدایت کر دی۔
اس دوران پی ٹی آئی اراکین ایوان میں پہنچ گئے، اراکین نے بانی پی ٹی آئی کی تصاویر اٹھا کر احتجاج کیا، اپوزیشن اراکین نے ایوان میں نعرے بازی کی۔
اپوزیشن اراکین نے نقطہ اعتراض مانگ لیا ، پینل آف چیئر نے وقفہ سوالات کے دوران نقطہ عتراض دینے سے معزرت کر لی اور کہا کہ وقفہ سوالات میں نقطہ عتراض نہیں دیا جائے گا۔
اس دوران اپوزیشن رکن اقبال افریدی نے کورم کی نشاندہی کر کردی، پینل آف چیئر کی عملے کو اراکین کی گنتی کی ہدایت کی، کورم سے متعلق اراکین کی گنتی میں ایوان میں کورم پورا نکلا۔
نبیل گبول نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کوئی سینٹر میرے حلقے میں نہیں ہے، خواتین وہاں رش کی وجہ سے بے ہوش ہو جاتی ہیں، وہاں بیٹھے لوگ کرپشن کر رہے ہیں 15 سو روپے ہر خاتون سے لیتے ہیں۔
وفاقی وزیر پیر عمران شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کو شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے، مارچ 2026 تک سارا نظام ڈیجیٹل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری حکومت میں کوئی کرپشن نہیں ہوگی۔
آغا رفیع اللہ نے کہا کہ یہاں وزیر تو کوئی ہے نہیں سوالوں کے جوابات کون دے گا، اپوزیشن کا کردار ہم ادا کر رہے تو ہماری حوصلہ افزائی کریں۔
پینل آف چیئر علی زاہد نے کہا کہ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری صاحب یہاں ہیں،آغا رفیع اللہ نے کہا کہ طارق فضل صاحب اپنی باتوں میں لگے ہوئے ہیں، آئیں طارق فضل چوہدری صاحب کوئی حساب کتاب کر لیں۔
اس دوران اپوزیشن رکن اقبال افریدی نے دوبارہ کورم کی نشاندہی کر دی، کورم سے متعلق ایوان میں اراکین کی تعداد گنی گئی تو حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔
پینل آف دی چیئر علی زاہد نے کہا کہ ایوان میں 63 اراکین موجود ہیں، پینل آف دی چیئر کے اعلان کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین نے شور شرابہ کیا، قومی اسمبلی کے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس روکنےکےلیے قومی اسمبلی کا سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک اہم بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے۔
آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ اسپیکر کو سیشن مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ میرا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، اجلاس کو مؤخر کرنا نہایت چھوٹی اور گھٹیا سیاسی چال ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا اہم بیان
قائم مقام اسپیکر کے رویّے پر انتہائی مایوسی ہوئی ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری
کورم موجود ہونے کے باوجود بار بار اجلاس معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق بنانے کے مترادف ہے، بی بی آصفہ بھٹو زرداری… https://t.co/B4Dh0fga0H
— PPP (@MediaCellPPP) December 10, 2025
حکومت نے جواب نہ دیا تو پارٹی آگے کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی، عبدالقادر پٹیل
اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی رہنما عبدالقادر پٹیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ابھی وقفہ سوالات کے دوران میرا سوال مکمل نہیں ہوا تھا کہ کیسے کسی ممبر کا مائیک کھول کر کورم کی اجازت دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما جا کر لابی میں بیٹھ گئے، یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، شہید بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ کی جگہ تبدیل ہو گئی تو اسکا نام کیسے تبدیل ہو گیا؟ کیا نادرہ آفس کی بلڈنگ تبدیل ہونے سے اسکا نام تبدیل ہو جائے گا؟ کیا پارلیمنٹ کی بلڈنگ کی جگہ تبدیل ہو تو اسکا نام بھی تبدیل ہوگا؟
ان کا کہنا تھا کہ شہید بے نظیر کو کسی تعریف کی ضرورت نہیں، چھوٹی سوچ کے لوگ ہیں، ہمیشہ چھوٹے ہی رہیں گے، آپ ایک ایئرپورٹ کا نام چھپاتے پھر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسی بھونڈی سازش ہے؟ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پر چیز کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، حکومت نے جواب نہ دیا تو پیپلز پارٹی میٹنگ میں طے کر کے فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا لائحہ عمل ہو گا۔
وزیر اعظم خاتون اول سے کی گئی اپنی بات کو یاد کریں، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شایہ مری نے کہا کہ اگر آپکو لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی اسمبلی میں صرف تماشا لگانے آئے گی تو ایسا نہیں ہے، کیا آج بھی وہ بغض ہے کہ ایک ایئرپورٹ کا نام نہیں رکھا جا رہا؟ وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ اپنی بات کو یاد کریں جو آپ نے خاتون اول سے کی ہے۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی زندگی میں ہی ایسی ایسی چیزوں کو اپنے نام پر کرتے ہیں کہ دیکھ کے حیرت ہوتی ہے، محترمہ بے نظیر نے تو اپنی زندگی میں کچھ نہیں کہا، وہ ایک عظیم لیڈر تھیں، پی ٹی آئی پرو مودی چینلز پر جا کر پاکستان کے خلاف باتیں کر رہے ہیں، ہمارے تو انہی عدالتوں نے بد ترین فیصلے سنائے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو کو فیئر ٹرائل نہیں ملا، مگر اسکے باوجود ہم نے کوئی عمارت نہیں جلائی۔
Tagsپاکستان