سہ فریقی ون ڈے سیریز کیلیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسلام آ باد(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے کرکٹ سیریز کے لیے فول پروف سکیورٹی کی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے 3 ملکی ون ڈے سیریزکے لیے پاک فوج اور رینجر زتعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج اور انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت رینجرزکی تعیناتی ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈکی درخواست پر سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان میں سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہوگا جس کے فوری بعد ملک میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی منعقد ہوگی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری
--فائل فوٹوخیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے اِی ٹرانسفر پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے میرٹ اور شفافیت کی بالادستی یقینی ہوگی۔
پشاور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ ای ٹرانسفر پالیسی وقت کی اشد ضرورت تھی، اس پالیسی سے اساتذہ اپنی توجہ تعلیم کے اصل مقصد پر مرکوز رکھ سکیں گے۔
کراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد ہے، 200 سے زیادہ سفارشیں موصول ہوئیں لیکن کسی کو بھی تسلیم نہیں کیا۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعلیٰ نے دیگر محکموں کو بھی ٹرانسفر پالیسی متعارف کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم ہماری اولین ترجیحات ہیں، صحت و تعلیم کی بہتری ناگزیر ہے۔