دبئی(اسپورٹس ڈیسک )اڈانی اسپورٹس لائن نے 21جنوری سے 29 جنوری 2025 تک دبئی کے وژن کرکٹ سینٹر میں لٹل جائنٹس اسکول ٹورنامنٹ کا افتتاحی ایڈیشن منعقد کیا جس میں متحدہ عرب امارات کے ٹاپ اسکولوں کی8باصلاحیت ٹیموں نے ایک دلچسپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کی۔ٹورنامنٹ کا مقصد ابھرتے کرکٹرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کے لئے ایک غیر معمولی پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینا تھا۔ اڈانی اسپورٹس لائن کے نچلی سطح کے کھیلوں کو فروغ دینے کے وژن کے مطابق اس ایونٹ نے میدان میں مسابقتی کھیل اور یادگار لمحات پیش کیے۔ٹورنامنٹ میں شریک 8 ٹیموں کو 4 کے 2 گروپوں میں تقسیم کیا مقابلے گروپ اور ناک آئوٹ فارمیٹ کی بنیاد پر ہوئے ڈی آئی اے ایمریٹس ہلز، شارجہ کرکٹ اکیڈمی، ونچیسٹر اسکول اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔شارجہ کرکٹ اکیڈمی اور جیمز ماڈرن اکیڈمی نے فائنل میں ایک دوسرے کا مقابلہ کیا۔ جے دیو گٹانی نے 3 اوورز میں 13 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کی بدولت جیمز ماڈرن اکیڈمی نے شارجہ کرکٹ اکیڈمی کو 18 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تک پہنچا دیا۔ اس کے بعد جیمز ماڈرن اکیڈمی نے باآسانی 7.

4 اوورز میں ہدف حاصل کرکے آٹھ وکٹوں سے ٹائٹل جیت لیا۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

دبئی میں مشرق وسطیٰ کا سب سے مہنگا پینٹ ہاؤس 3.1 ارب روپے میں فروخت

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دبئی: مشرق وسطیٰ میں سب سے قیمتی پینٹ ہاؤس تقریباً 3.1 ارب پاکستانی روپے میں فروخت ہوگیا ہے۔

یہ پینٹ ہاؤس دبئی کے مہنگے ترین علاقے بزنس بے میں واقع ہے اور اس میں 60 فلور اور 171 اپارٹمنٹس شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس پروجیکٹ میں عالمی فٹبالرز سمیت نیمارجونیئر نے بھی اپارٹمنٹس خرید لیے ہیں۔ مشرقی وسطیٰ کا یہ پینٹ ہاؤس 47 ہزار 200 اسکوائر فٹ پر محیط ہے اور اسے 11 ہزار 650 درہم فی مربع فٹ کے حساب سے خریدا گیا، جو بزنس بے میں سب سے زیادہ فی مربع فٹ قیمت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دبئی کے پام جمیرہ میں ایک اور پینٹ ہاؤس سب سے مہنگا قرار دیا گیا تھا، جس کی تعمیر 2027 کے سہ ماہی میں مکمل ہوگی۔

متعلقہ مضامین