Jasarat News:
2025-04-22@01:16:37 GMT

قوت سماعت کے آلات کی قیمت میں 50فیصد اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قوت سماعت سے محروم یا متاثرہونے والے افراد کے لیے کانوں میں لگائے جانے والے آلات انتہائی مہنگے ہوگئے، مختلف اقسام کے یہ آلات بیرون ممالک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دکان دار حضرات نے بتایا کہ ان آلات کی قیمت میں 30 سے50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مختلف عوامل کی وجہ سے سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے جس میں نوجوانوں میں موبائل کا مسلسل استعمال، ٹریفک کا شور، فضائی آلودگی، نامناسب علاج اور دیگرعوامل شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق کراچی کے بعد لاہور اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں میں بے تحاشا ٹریفک شورکی وجہ سے قوت سماعت کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق ٹریفک پولیس کے 75 فیصد اہلکار سماعت کے مسائل کا شکار ہیں، دوران حمل خواتین کو مختلف انفیکشن کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں میں سماعت کی خرابی بھی بڑھ رہی ہے۔ تقریباً 3 فیصد بچے سماعت کی خرابی کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں، کان میں مختلف انفیکشن کا باعث بننے والے عوامل اور پیدائشی پیچیدگیاں ان مسائل کی اہم وجوہات ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سماعت کے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8ہزار 100ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 944روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 755روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • پاکستان کے مختلف شہروں میں سیمنٹ کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان
  • آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ خوش آئند، حکومتی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ: شہباز شریف