Jasarat News:
2025-04-22@06:34:36 GMT

کراچی سے جمعہ کو76موٹرسائیکلیں‘گاڑیاں چوری وچھینی گئیں

اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری اور چھینا چھٹی کی وارداتیں تھم نہ سکیں ،جمعہ کے روز بھی کار سمیت 76سے زائد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری و چھین لی گئیں ،مذکورہ موٹر سائیکلیں شاہ فیصل کالونی سے 2 موٹر سائیکلیں۔گلبرگ 1۔گلستان جوہر 6۔آرام باغ 1۔گزری 1۔کھوکھراپار 2۔حساس تھانہ حدود ایئر پورٹ 1۔لانڈھی 2۔محمود آباد 1۔زمان ٹاؤن 1۔گڈاپ سٹی 2۔سائٹ اے 4۔سہراب گوٹھ 3۔شاہراہ نور جہاں 2۔نیو کراچی انڈسٹریل ایریا 2۔بلوچ کالونی 3۔ناظم آباد 2۔ملیر سٹی 1۔اسٹیل ٹاؤن 2۔فرئیر 2۔صدر 1۔کینٹ ریلوے 2۔ڈاکس 1۔شاہ لطیف 3۔رسالہ 1۔جمشید کوارٹرز 2۔مدینہ کالونی 1۔الفلاح 1۔عزیز بھٹی 6۔رضویہ 2۔درخشاں 2۔عوامی کالونی 2۔سرجانی ٹاؤن 1۔پیر آباد 1۔سکھن 1۔گلبہار 1۔اور گبول ٹاؤن سے 1 موٹر سائیکل چوری۔شاہراہ فیصل سے ٹویٹا کرولا سیلون کار نمبر AQP_073 چوری۔ماڈل کالونی شہری سے 125 موٹر سائیکل نمبر kqs_0891 چھین لی گئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل

ترجمان حریت کانفرنس نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کے مظالم اور کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور اپنی اسلامی تہذیب، مذہب، املاک، روحانی مراکز، مذہبی مقامات، اسکولوں اور مساجد کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی جارحیت سے بچائیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے متنازعہ وقف ترمیمی ایکٹ اور مقبوضہ علاقے میں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا کے خلاف جمعہ (25اپریل) کو مکمل ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں بھارتی پارلیمنٹ سے مسلم مخالف بل کی منظوری اور مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے اجرا پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی شناخت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی قبضے، کشمیریوں کے سیاسی حقوق کی تنسیخ اور ان پر جاری وحشیانہ مظالم سے کشمیری عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زوردیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے کیونکہ حل طلب مسئلہ کشمیر سے علاقائی امن کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

حریت ترجمان نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی منفرد شناخت، قدرتی وسائل، روزگار اور کاروبار سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے سرینگر جموں ہائی وے پر سانحہ رام بن کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور مقبوضہ کشمیر کی معیشت کو فروغ دینے کیلئے سرینگر، راولپنڈی روڈ کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ حریت ترجمان نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے گرفتار کئے گئے حریت رہنمائوں اور کشمیری نوجوانوں سمیت ہزاروں سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

انہوں نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کے مظالم اور کشمیر دشمن پالیسیوں کے خلاف متحد ہو جائیں اور اپنی اسلامی تہذیب، مذہب، املاک، روحانی مراکز، مذہبی مقامات، اسکولوں اور مساجد کو بی جے پی اور آر ایس ایس کی جارحیت سے بچائیں۔

متعلقہ مضامین

  • حریت کانفرنس کی کشمیریوں سے جمعہ کو مکمل ہڑتال کی اپیل
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • نئی نہروں کے معاملے میں مزید شدت،بین الصوبائی تجارت کو مفلوج، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • پورٹیبل اے سی کے استعمال سے بجلی کا بل کم آتا ہے؟
  • خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
  • کراچی: بلدیہ سیکٹر 8 میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق