رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوچکا ہے ، رمضان میں گھی اور تیل کی قیمت میں 25 سے 30 روپے اضافہ ہوسکتا ہے، کسٹم کے نئے فیس لیس سسٹم کے بعد صورتحال خراب ہوگئی ہے۔
اشتہار
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدگمانیاں پیدا کریں گے تو تکنیکی معاملات پر تنازعات پیدا ہو جائیں گے، انجینئرزکا فرض ہے کہ واٹر سکیورٹی پر پلان تیارکریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے، ہمیں 2047 تک بھارت کو معاشی میدان میں پیچھے چھوڑنا ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف وکلا کی جانب سے خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر 2 روز قبل دیا جانے والا دھرنا تاحال جاری ہے جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک جمعہ سے معطل ہے۔
دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
مزید :