دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ لاشیں نکال لی گئیں: سرکاری عہدے دار

امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 40سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق مذکورہ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے۔

بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔

فوجی ہیلی کاپٹر مقررہ حد سے زیادہ بلندی پر پرواز کر رہا تھا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دریائے پوٹومک کے اُوپر امیریکن ایئر لائنز کے طیارے سے ٹکرانے والا ملٹری ہیلی کاپٹر مقررہ حد سے زیادہ بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "بلیک ہاک ہیلی کاپٹر بہت زیادہ اونچی پرواز کر رہا تھا۔ یہ 200 فٹ کی حد سے بہت اوپر تھا۔ یہ سمجھنا واقعی اتنا پیچیدہ نہیں ہے ناں؟”

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر رونلڈ ریگن ایئر پورٹ کے قریب پوٹومک دریا کے اُوپر سے ایک مخصوص روٹ پر باقاعدگی سے پرواز کرتے ہیں جسے ‘روٹ 4’ کہا جاتا ہے۔ کمرشل پروازوں کی آمدورفت اور حفاظت کے پیشِ نظر ان ہیلی کاپٹرز کو ایئرپورٹ کی حدود میں 200 فٹ سے اُوپر جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جمعرات کو کہا تھا کہ بظاہر بلیک ہاک کا ایشو بلندی تھا۔ فوج کے تفتیش کار اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

پیٹ ہیگسیتھ اور امریکی فوج کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کا عملہ تجربہ کار تھا۔ انسٹرکٹر پائلٹ کے پاس ایک ہزار گھنٹے اور معاون پائلٹ 500 گھنٹے تک پرواز کا تجربہ رکھتے تھے۔ تیسرا اہلکار عملے کا سربراہ تھا جو عام طور پر ہیلی کاپٹر کے پچھلے حصے میں ہوتا ہے۔

Trump

واشنگٹن طیارہ حادثہ: ہلاک ہونے والوں میں دو چینی باشندے بھی شامل

امریکہ میں مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد میں دو چینی باشندے بھی تھے۔

چین کی وزارتِ خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ واقعے سے متعلق ہونے والی ابتدائی تصدیق سے معلوم ہوا ہے کہ دو چینی شہری بھی حادثے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے ان کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

ترجمان وزارتِ خارجہ کے مطابق چین متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

چین نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے بارے میں آنے والی والی تازہ ترین تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔

متاثرہ طیارے کا کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد

امریکہ کے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تفتیش کاروں نے طیارے سے کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈ برآمد کر لیا ہے۔

ریکارڈرز کو مزید تفتیش کے لیے این ٹی ایس بی کی لیبارٹری بھیج دیا گیا ہےجب کہ ترجمان نے 30 روز کے اندر ابتدائی رپورٹ جاری کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب بدھ کی شب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کے بعد سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔

دریائے پوٹومک سے اب تک ایک فوجی اہلکار سمیت 28 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا ہے۔

واضح رہے کہ متاثرہ مسافر طیارے میں عملے سمیت 64 افراد جب کہ فوجی ہیلی کاپٹر میں تین اہلکار سوار تھے۔

مزید لوڈ کریں

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پرواز کر رہا تھا فوجی ہیلی کاپٹر دریائے پوٹومک ہیلی کاپٹر کے مسافر طیارے کے مطابق سے زیادہ

پڑھیں:

چین اور ملا ئیشیا کے دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں، وزیر اعظم ملا ئیشیا

کوا لا لمپور:چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے چائنا میڈیا گروپ اور ملائیشیا کے گلوبل نیوز چینل کو مشترکہ انٹرویو دیا۔ ہفتہ کے روزانہوں نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ کا دورہ صرف ایک دوستانہ تبادلہ نہیں بلکہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو چین کے ساتھ تعاون سے بہت فائدہ ہوا ہے اور ان کا ملک عوام کی بھلائی، ملک کے معاشی ، ترقیاتی مفادات اور قومی سطح پر خود مختاری کے لیے چین کے ساتھ کھڑ ا ہے ۔ امریکہ کی طرف سے تمام تجارتی شراکت داروں پر نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف” کے نفاذ کے اعلان کے بعد،ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے آسیان ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ٹیرف پالیسی کے جواب میں متحد ہو جائیں اور ثابت قدم رہیں۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ کھلا پن اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنا ملائیشیا اور آسیان ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہے۔ انوار ابراہیم نے کہا کہ ہمیں کسی دوسرے ملک کے تابع ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ہم دوسرے ممالک کے دباؤ کو مسترد کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آسیان اور دوست ممالک بالخصوص چین کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا گورننگ کافلسفہ اور تین بڑے عالمی اقدامات ان کے اپنے مجوزہ “خوشحال ملائیشیا” اقدام سے مطابقت رکھتے ہیں اور یہ سارے اقدامات ،اقدار، انسان دوستی، عالمی وژن پر زور اور تہذیب کی تعمیر پر توجہ دیتے ہیں۔ انہوں نے اس خیال کا اظہا رکیا کہ معیشت، ٹیکنالوجی، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت بے شک بہت اہم ہیں، لیکن ہمارے پاس انسان دوستی کا جذبہ بھی ہونا چاہیے۔ انور ابراہیم نے کہا کہ چین ملائیشیا کا اچھا دوست ہے اور دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • چین اور ملا ئیشیا کے دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں، وزیر اعظم ملا ئیشیا
  • دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل
  • چین اور ملا ئیشیا کے دوستانہ تعلقات ایک نئی بلندی پر ہیں، وزیر اعظم ملائیشیا