جوتے بنانے اور سبزیاں بیچنے والا بالی ووڈ اداکار کیسے بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
بھارتی مزاحیہ اداکار سدیش لہری نے اپنی زندگی کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ جوتے بناتے اور سبزیاں بیچتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث انہیں کئی طرح کے کام کرنے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔
سدیش لہری نے انکشاف کیا ’’میں نے بچپن میں بہت محنت کی۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے اور سبزیاں بیچیں۔ امیر لوگ جھوٹ نہیں بولتے، مگر غریبوں کو قرض خواہوں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہ سب میرے لیے ایک اداکاری کی ٹریننگ جیسا تھا،"
سدیش نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا جس نے ان کی زندگی کا رخ موڑ دیا۔
انہوں نے بتایا، "میں ایک پرائیویٹ شو کر رہا تھا جب ایک نشے میں دھت شخص نے اسٹیج پر آ کر میرا گریبان پکڑ کر مجھے تھپڑ مارا۔ میرا مائیک زمین پر گر گیا۔ میرے ساتھی اسے مارنے کے لیے تیار تھے، مگر میں نے منع کر دیا۔ اس کے بعد مجھے بہت افسوس ہوا اور میں نے فیصلہ کیا کہ میں شادیوں میں پرفارم نہیں کروں گا۔"
اس واقعے کے بعد سدیش نے اپنا گھر بیچ کر تمام قرض اتار دیے اور اپنی شناخت بنانے کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا "میں نے سوچا کہ عزت تب ہی ملے گی جب میں اپنا نام خود بناؤں گا۔ پھر مجھے ایک کامیڈی شو ملا جو زبردست ہٹ ہوا، اور میں نے کئی ممالک کا سفر کیا،"
سدیش لہری نے اپنے کامیابی کے سفر پر بات کرتے ہوئے مشہور اداکارہ ارچنا پورن سنگھ پر مزاحیہ انداز میں طنز بھی کیا۔ انہوں نے کہا، "جب سب لوگ مجھ پر ہنس رہے تھے، تو میری زندگی برباد ہو گئی، لیکن جب ارچنا پورن سنگھ نے مجھ پر ہنسی، تب میں نے کئی گھر بنا لیے!"
ارچنا نے ان کے اس جملے کا جواب دیتے ہوئے کہا، "میں نے تمہارا گھر تمہارے یوٹیوب چینل پر دیکھا ہے، تمہارے پاس تو ہوم تھیٹر بھی ہے!" جس پر سدیش نے ہنستے ہوئے کہا، "ہاں، وہ کرشنا ابھیشیک کے لیے بنایا ہے، کیونکہ اس کی فلمیں تھیٹرز میں ریلیز ہی نہیں ہوتیں!"
سدیش لہری نے انکشاف کیا کہ وہ کبھی اسکول نہیں گئے۔ "میں نے زندگی میں کبھی اسکول کی شکل نہیں دیکھی، لیکن حال ہی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران مجھے پہلی بار اسکول جانے کا موقع ملا،"
سدیش نے اپنی شادی کی کہانی بھی سنائی، انہوں نے کہا "میری شادی طے پا چکی تھی، مگر دباؤ بہت زیادہ تھا۔ میں نے ایک دن تنگ آ کر کہا، 'ابھی شادی کرو ورنہ میں نہیں کروں گا۔' یہ بات صبح 10 بجے ہوئی اور دوپہر 12 بجے میں شادی شدہ تھا"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سدیش لہری نے انہوں نے
پڑھیں:
بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کی باکس آفس پر دھوم، 7 دنوں میں کتنے کروڑ کمائے؟
بالی ووڈ کی نئی ایکشن فلم ’دھُرندھر‘ نے ریلیز کے صرف 7 دنوں میں باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ₹207.25 کروڑ کی کمائی کے ساتھ بڑی ہندی فلموں کی ڈومیسٹک لائف ٹائم کلیکشن کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
فلم 5 دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ابتدائی دنوں سے ہی ناظرین کے مثبت ردعمل اور سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث باکس آفس پر دھوم مچا رہی ہے۔ میکرز کے مطابق جمعرات کو فلم نے ₹29.20 کروڑ کمائے جبکہ ساتویں دن یعنی جمعہ کو اس میں تقریباً ₹27 کروڑ کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘
دھُرندھر نے بڑی ہندی فلموں جیسے سکندر جس نے ₹109.83 کروڑ کمائے، راکی اور رانی کی پریم کہانی جو ₹153.55 کروڑ کمانے میں کامیاب ہوئی اور ریڈ ۲ کی ₹173.05 کروڑ کی مجموعی کمائی کو عبور کر لیا ہے۔
فلمساز مدھور بھنڈارکر نے کہا کہ دھُرندھر کی شاندار کامیابی کے بعد ممبئی فلم انڈسٹری میں مضبوط مواد، متنوع کاسٹنگ اور معیار پر مبنی کہانیوں کے حوالے سے ایک بڑا پیراڈائم شفٹ آئے گا۔ یہ فلم ہندی سینما کے ڈائنامکس کو دوبارہ متعین کرے گی اور کہانی، ٹیلنٹ اور عزم کو نئے معیار تک لے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’دھُرندھر‘ کے متنازع ڈائیلاگ پر چوہدری اسلم کی اہلیہ کا سخت ردعمل
فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، رنویر سنگھ، ارجن رامپال اور اکشے کھنہ ہیں اور اس کی کہانی پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی، انڈین ایجنٹس اور کراچی کی مشہور زمانہ لیاری گینگ وار کے چند حقیقی کرداروں کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کا دوسرا حصہ 19 مارچ 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اکشے کھنہ بالی ووڈ چوہدری اسلم دھُرندھر دھُرندھر ریلیز دھُرندھر کمائی رحمان ڈکیت رنویر سنگھ سنجے دت