ای وی بسوں کے ٹویٹ پر شرجیل میمن کے خلاف عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
سندھ کے سینئر وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے سوشل میڈیا پر ای وی بسوں کے حوالے سے کیے گئے ٹوئٹ پر ردعمل میں شدید تنقید کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جواب میں پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن سے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی ہے آج کل آپ لوگ اتنے غیرمحفوظ کیوں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تاجروں کی مذاق میں کی گئی گفتگو پر ان کو بلا کر جھاڑ پلانا اور اب یہ۔؟ ویسے اورنج لائن، تین میٹروز، سپیڈو بسوں اور الیکڑک بائیکس کے بعد الیکٹرک بسیں اگلا قدم ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے حکومت سندھ کی کارکردگی پر تبصرہ کیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی اصل صورت حال اور کہانی پھر سہی۔ خیال رہے شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ پنجاب میں نہیں بلکہ سندھ میں پہلے الیکٹرک بسیں چلی ہیں جبکہ مریم نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں الیکٹر بسوں کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا تھا کہ پنجاب
پڑھیں:
فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری
عظمیٰ بخاری— فائل فوٹووزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔