Islam Times:
2025-04-22@11:09:13 GMT

گلگت، گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر مظاہرہ

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ رود پر جلسہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

گستاخ امام زمانہ کی عدم گرفتاری پر گلگت میں مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ حضرت امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری کیخلاف گلگت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی، خزانہ رود پر جلسہ کیا گیا۔ احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ امام مہدی کی شان میں توہین کرنے والے شخص کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے، لگتا ہے فوج اور ادارے بھی بے بس ہیں۔ سید راحت حسین نے کہا کہ اس گستاخی کے معاملے پر ہم ہرگز خاموش نہیں رہیں گے، ابھی تو شروعات ہیں، آگے ہم پورے گلگت بلتستان میں احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کا ملت تشیع کیخلاف رویہ ہمیشہ سے ہی جانبدارانہ رہا ہے۔ یہاں گلگت بلتستان میں شیعہ سنی فسادات کرانے کی سازش ہو رہی ہے۔.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ 5 اکتوبر 2024ء کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد سے متعلق مقدمے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس  پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ  خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، پولیس کی درخواست پر  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے مزید 4 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

جن رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے ان میں سابق وفاقی وزیر، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما حماد اظہر بھی شامل ہیں، ان کے علاوہ سعید سندھو اور شہباز احمد کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کے گئے۔ عدالت میں سماعت کے دوران لاہور پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنما شامل تفتیش نہیں ہو رہے، ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں، تھانہ مستی گیٹ پولیس کے مقدمہ درج کررکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج، پولیس تشدد کیس، علی امین سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • احتجاج و پولیس پر تشدد: علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری میں مزید 30 دن کی توسیع کردی گئی
  • ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری، مزید  30 دن کی توسیع کردی گئی
  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری