‎فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے آج پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں یونیسکو کےلیے پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت ڈائریکٹر جنرل آڈرے ازولے کو پیش کیں۔ 

بعدازاں ممتاز زہرا بلوچ نے ڈائریکٹر جنرل ازولے اور ان کی ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبے میں یونیسکو کے ساتھ پاکستان کے تعاون پر گفتگو کی گئی۔

‎سفیر پاکستان نے یونیسکو کے پروگراموں اور پالیسیوں کو سراہا اور ایگزیکٹو بورڈ کی وائس چیئر کی حیثیت سے یونیسکو کے مشن کو عالمی سطح پر آگے بڑھانے کےلیے تعاون کا اعلان کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ازولے نے یونیسکو میں سفیر پاکستان ممتاز زہرا بلوچ کا خیرمقدم کیا اور یونیسکو کےلیے پاکستان کے تعاون اور پائیدار وابستگی کو سراہا۔

‎دونوں فریقین نے تعلیم، سائنس اور ثقافتی ورثے کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا، پاکستان کے یونیسکو کے مقاصد کو آگے بڑھانے میں اور بھی زیادہ کردار ادا کرنے کی صلاحیت کو تسلیم کیا گیا۔

‎واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ سفارتکاری کا 30 سالہ وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ وہ واشنگٹن، بیجنگ، اقوام متحدہ اور جینیوا میں اہم سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔ اسکے علاوہ وہ جمہوریہ کوریا میں پاکستان کی سفیر اور وزارت خارجہ میں ترجمان کے طور پر کام کر چکی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پاکستان کے یونیسکو کے

پڑھیں:

وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ تاریخ، باہمی احترام کے ساتھ ساتھ مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر و ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔

دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں یو اے ای کے 5 سالہ ویزے کے لیے درکار دستاویزات اور بینک بیلنس کتنا ہونا چاہیے؟

شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews دوطرفہ تعلقات شہباز شریف وزیر خارجہ وزیراعظم پاکستان وی نیوز یو اے ای

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم سے یو اے ای کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا عزم
  • وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم کی ملاقات
  • محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات ‘ تعلقات مضبوط بنانے کے غزم کا اعادہ
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا نہیں، محسن نقوی
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ
  • محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات