بجلی کے 200 یونٹ تک کا بل حکومت دے گی، کروڑوں روپے کے فنڈز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کو 200 یونٹ تک بجلی مفت فراہم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے فنڈز جاری کردیے۔
آزاد کشمیر حکومت نے مساجد کے 200 یونٹ تک بجلی بلوں کی ادائیگی کے لیے 9 کروڑ 47 لاکھ 95 ہزار روپے محکمہ مذہبی امور کو فراہم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں 200 یونٹ تک بجلی فری، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
واضح رہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے گزشتہ برس مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد کا بھی آغاز ہوگیا تھا۔
محکمہ برقیات نے اُس وقت ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے آزاد کشمیر بھر کے مہتمم اوپریشن ڈویژنز کو ہدایت کی تھی کہ جن جن مساجد میں بجلی کے میٹر نصب ہیں اور کام کررہے ہیں ان کی تفصیل مہیا کی جائے گی۔
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے صرف ان مساجد کے 200 یونٹ تک کے بجلی بل ادا کیے جارہے ہیں جن کے میٹر لگے ہوئے ہیں اور کام کررہے ہیں۔ 200 سے زیادہ جتنے بھی یونٹ صرف ہوں گے ان کا بل ادا کرنا مسجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں کیا بجلی کے بل حکمرانوں کے وعدوں سے مطابقت رکھتے ہیں؟
یہ بھی واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید شاہ کی تحریک پر وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے مساجد کے لیے 200 یونٹ تک بجلی فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر حکومت بجلی بل پیر مظہر سعید حکومت کروڑوں کے فنڈز جاری محکمہ مذہبی امور مساجد بل مفت بجلی نوٹیفکیشن جاری وزیر اطلاعات وزیراعظم چوہدری انوارالحق وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا زاد کشمیر حکومت بجلی بل پیر مظہر سعید حکومت کروڑوں کے فنڈز جاری مفت بجلی نوٹیفکیشن جاری وزیر اطلاعات وزیراعظم چوہدری انوارالحق وی نیوز ا زاد کشمیر حکومت یونٹ تک بجلی حکومت نے مساجد کے کے لیے
پڑھیں:
3 دن سے بارش، شدید ژالہ باری ، آسمانی بجلی گرنے پر 50 مویشی ہلاک
جان شیر: اپردیر کے مختلف علاقوں میں 3دن سے بارش اور ژالہ باری ،میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، دوسری جانب باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی، 50 مویشی ہلاک ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اپردیر مختلف علاقوں میں تین دن سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں شدید ژالہ باری ہورہی ہے، میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ،پہاڑوں پر موسم سرد ہوگیا، چترال کی طرف جانے والوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
دوسری جانب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرواہے اپنے مویشیوں سمیت کھلے علاقے میں موجود تھے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے تقریباً 50 مویشی بھی ہلاک ہوگئے، جس سے متاثرہ خاندانوں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار