گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، شیخ کرامت حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت کے ترجمان شیخ کرامت حسین نے گلگت میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گستاخ مولوی کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کرنے کی کوشش ہو رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک ہیں لیکن ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ان خوارج کا محاسبہ کرنے کیلئے آمادہ و تیار ہیں لیکن حکومت کو ہوش کے ناخن لینا ہوگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جہلم جیل منتقل
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
عالیہ حمزہ کو اس سے قبل اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم جیل انتظامیہ نے خواتین بیرک میں جگہ کی کمی کے باعث انہیں جیل میں رکھنے سے انکار کردیا جس پر انہیں جہلم جیل منتقل کیا گیا۔
گزشتہ روزعالیہ حمزہ کو پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں سمیت گرفتار کرکے تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کارکنان سمیت گرفتار
عالیہ حمزہ اور کارکنان کیخلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار افراد راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کر رہے تھے، جبکہ پولیس کی جانب سے شاہراہ کو عوام کے لیے کھلا چھوڑنے کی ہدایت پر مظاہرین نے پولیس پارٹی پر پتھراؤ کیا اور شدید ہلڑ بازی شروع کردی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد زاہد ولد محمد الیاس، نعمان ولد محمد اسلم، عادل منیر ولد محمد منیر، عالیہ حمزہ زوجہ جمیل ملک، شمیم آفتاب زوجہ آفتاب احمد شامل ہیں، جبکہ دیگر اشخاص موقع سے فرار ہو گئے۔
اس کے بعد عالیہ حمزہ کو گزشتہ روز سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل پنجاب پی ٹی آئی جہلم جیل جیل عالیہ حمزہ