طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار میں برفباری، سیاحوں کی بڑی تعداد امڈ آئی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
طویل خشک سالی کے بعد ملکہ کوہسار میں برفباری شروع ہوگئی ہے۔
مری میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ملکہ کوہسار میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، دوسری جانب سیاحوں کی بڑی تعداد نے بھی برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے مری کا رخ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے
مری کے مقامی شہری بھی برفباری کو دیکھ کر سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور برفباری کے مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کررہے ہیں، محکمہ موسمیات نے مری میں برفباری کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے جاری رہنے کا امکان کیا ہے۔
ملکہ کوہسار مری میں طویل انتظار کے بعد ہلکی برفباری شروع ہوگئی ،یہ منظر اس سال کچھ خاص ہےکیونکہ دنیا بھر میں موسمی تبدیلیوں کے باعث موسم اپنے معمولات سے ہٹ چکا ہے۔ قدرت کا یہ حسین نظارہ ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ماحول کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ #موسمیاتی_تبدیلی pic.
— WAQAR SATTI ???????? (@waqarsatti) January 31, 2025
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ مری، بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: برفباری میں سیاحوں کا اولین ترجیحی مقام
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتے کے روز مطلع جزوی ابرآلود جبکہ شام یا رات کو ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
اس دوران دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شانگلہ، بونیر اور سوات میں چند مقامات پر بارش اور پہا ڑو ں پر بھی ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش برفباری پاکستان سیاح محکمہ موسمیات مری ملکہ کوہسارذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سیاح محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات ہلکی برفباری کا امکان
پڑھیں:
ڈار کا دورہ کابل، سیکیورٹی بنیادوں پر کامیابی کیلیے طویل سفر باقی
پشاور:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار کے ایک روزہ دورہ کابل نے تجارتی اور سیاسی بنیادوں پر اہم اور نمایاں مقام حاصل کر لیا تاہم سیکیورٹی کے حوالے سے افغانستان اور پاکستان کو طویل مدتی عزم کے اظہار اور کٹھن مراحل پر مشتمل طویل سفر طے کرنے کی ضرورت ہے۔
پاک افغان تجارت، سیکیورٹی اور بارڈر مینجمنٹ کے معاملات سے آگاہ ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کے پشاور آفس کو بتایا کہ نائب وزیر اعظم کے دورہ افغانستان میں کثیر الجہتی نقطہ نظر شامل تھے جن میں سفارتی تناؤ کو کم کرنا، اقتصادی اور تجارتی تعلقات بڑھانے کی کوشش کرنا، پناہ گزینوں کی آباد کاری کرنا اور ٹی ٹی پی جیسے گروپوں کی سرحد پار کارروائیوں کو روکنا اہم تھا۔
مزید پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی کابل میں افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خود قبول کیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان خراب تعلقات نے دونوں برادر ممالک کو الگ الگ کر دیا تھا۔
تاہم سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار نے اپنے دورے میں برف پگھلانے کی کوشش کی اور کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھیں: پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس
اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا اہتمام کیا گیا جس سے مسائل کے حل کرنے میں مدد ملی۔ذرائع نے بتایا کہ ماضی میں پاکستان میں معیشت اور تجارت کے امور سنبھالنے والے اسحاق ڈار جیتنا جانتے تھے ۔
اس دورہ میں انھوں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا اظہار کیا اور اپنا کارڈ بہت اچھے طریقے سے کھیلا ہے۔ اقتصادی اور تجارتی شعبے میں پاکستان افغان ٹرانزٹ سامان پر اضافی ٹیرف کی 14سے 16کیٹگریز کو ختم کردے گا۔