Islam Times:
2025-04-22@07:24:49 GMT

اسرائیلی کمپنی درجنوں صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

اسرائیلی کمپنی درجنوں صحافیوں کی جاسوسی کر رہی ہے

جاسوسی کے حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ کام Zero-Click پر ہوا جس کا مطلب ہے کہ نشانہ بننے والے افراد نے کسی اجنبی آپشن کو کلک بھی نہیں کیا اور ان کے موبائل ہیک ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ META کی مقبول ترین اپلیکیشن، واٹس ایپ نے اعلان کیا کہ اس سافٹ وئیر کا استعمال کرنے والے 100 سے زائد صحافی اور سول سائٹی کے اراکان کی، اسرائیل جاسوسی کر رہا ہے۔ یہ مذموم حرکت اسرائیل کی ہیکنگ سافٹ ویئر کمپنی "پیراگون سلوشنز" کے اسپائی ویئر کے ذریعے انجام دی جا رہی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ ممکنہ طور پر جاسوسی کا شکار ہونے والے صارفین کو اس بارے میں متنبہ کر چکے ہیں تاہم ہمیں مکمل یقین ہے ان افراد کی جاسوسی ہو رہی ہے اور اُن کے موبائل صیہونیوں کے کنٹرول میں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کام Zero-Click پر ہوا جس کا مطلب ہے کہ نشانہ بننے والے افراد نے کسی اجنبی آپشن کو کلک بھی نہیں کیا اور ان کے موبائل ہیک ہو گئے۔

واٹس ایپ نے نشانہ بننے والے صحافی و سول سائٹی کے افراد کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا ہے حتیٰ کہ یہ بھی نہیں بتایا کہ یہ افراد امریکہ میں مقیم ہیں یا کہیں اور۔ واضح رہے کہ اسرائیلی ہیکنگ کمپنی پیراگون سلوشنز کا ایک دفتر امریکہ کی ریاست ورجینیا میں ہے۔ اکتوبر میں وائرڈ میگزین نے رپورٹ دی کہ مذکورہ کمپنی نے یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ 2 ملین ڈالر کا معاہدہ کیا جس پر اس کمپنی کی انویسٹیگیشن بھی عمل میں آ چکی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ محکمہ نے اس معاہدے پر کام روکنے کا حکم دیا ہے تاکہ اس بات کا جائزہ لیا جا سکے کہ آیا یہ کمپنی بائیڈن انتظامیہ کے اسپائی ویئر کے استعمال پر پابندی کے ایگزیکٹو آرڈر کی تعمیل کرتی ہے یا نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی

 لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: خودسوزی کرنے والے شہری کے لیے نجی کمپنی کی جانب سے رقم کی ادائیگی
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
  • غزہ پٹی: اسرائیلی حملوں میں مزید نوے افراد ہلاک
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی